روس نے یوکرین کے توشکا ۔یوٹیکٹیکل میزائل کو یوکرین کےخیرسن علاقے میں فضا میں مار گرایا

کوناشینکوف نے اپنے بیان میں یوکرین کی جنگ میں روسی فوجی یونٹوں کی کارروائیوں کے بارے میں معلومات فراہم کیں

1817739
روس نے  یوکرین کے توشکا ۔یوٹیکٹیکل میزائل کو یوکرین کےخیرسن علاقے میں فضا میں مار گرایا

روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشینکوف نے اطلاع دی ہے کہ Pantsir-S میزائل سسٹم اور یوکرین کے توشکا ۔یوٹیکٹیکل میزائل کو یوکرین کےخیرسن علاقے میں فضا میں مار گرایا گیا۔

کوناشینکوف نے اپنے بیان میں یوکرین کی جنگ میں روسی فوجی یونٹوں کی کارروائیوں کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔

یہ بتاتے ہوئے کہ وہ یوکرینی اہداف کے خلاف حساس ہتھیاروں کا استعمال جاری رکھے ہوئے ہیں، کوناشینکوف نے کہا،"ہم نے کریمینچک شہر کے شمالی مضافات میں واقع ایک آئل ریفائنری کی ایندھن کی پیداواری تنصیبات کو نشانہ بنایا اور یوکرینی فوجیوں کی فوجی تکنیکی گاڑیوں کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے انتہائی حساس  ہتھیاروں کے ساتھ ایندھن فراہم کرنے والے گودام کو نشانہ بنایا۔"

انہوں نے کہا  ہے کہ روس نے رات  کے وقت خرکیف کے علاقے میں فضا سے داغے گئے 6 یوکرینی فوجی عناصر کو انتہائی حساس میزائلوں سے تباہ کیا ہے، روسی فضائی آپریشنل ٹیکٹیکل یونٹس نے 56 فوجی سازو سامان  کو تباہ کیا ہے۔

یہ بتاتے ہوئے کہ روسی فضائی دفاعی نظام نے خرکیف اورحرسون کے علاقوں میں 13 یوکرین کے ڈراؤنزکو نشانہ بنایا، کوناشینکوف نے اطلاع دی کہ پینٹسر-ایس میزائل سسٹم اور یوکرین کے توچکا یو ٹیکٹیکل میزائل اور ملٹی بیرل راکٹ لانچر سے داغے گئے 18 راکٹوں کو نشانہ بنایا گیا۔

 



متعللقہ خبریں