فلسطین کا ناروے، آئرلینڈ اور اسپین کی جانب سے فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کے اعلان کا خیر مقدم

فلسطینی ایوان صدر کی جانب سے جاری کیے گئے تحریری بیان میں اس اعلان کے حوالے سے کہ ناروے، آئرلینڈ اور اسپین فلسطین کو باضابطہ طور پر تسلیم کریں گےپر خوشی کا اظہار کیا ہے

2142859
فلسطین کا ناروے، آئرلینڈ اور اسپین کی جانب سے فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کے اعلان کا خیر مقدم

فلسطینی ایوان صدر نے ناروے، آئرلینڈ اور اسپین کی جانب سے فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔

فلسطینی ایوان صدر کی جانب سے جاری کیے گئے تحریری بیان میں اس اعلان کے حوالے سے کہ ناروے، آئرلینڈ اور اسپین فلسطین کو باضابطہ طور پر تسلیم کریں گےپر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم فلسطینی عوام کے ان کی اپنی سرزمین میں حق خودارادیت کو تسلیم کرنے اور دو ریاستی حل کے نفاذ کی حمایت کے لیے حقیقی اقدامات کرنے کے لیے ان فیصلوں کے تعاون کی بہت قدر کرتے ہیں۔

بیان میں جن ممالک نے ابھی تک فلسطینی ریاست کو تسلیم نہیں کیا ان سے کہا گیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کو تسلیم کریں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دنیا کے ممالک، خاص طور پر یورپی ممالک، جنہوں نے ابھی تک فلسطین کی ریاست، کو تسلیم نہیں کیا ہے ، ہم ان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسپین کی قیادت پر عمل کریں اور فلسطینی ریاست کو تسلیم کریں۔

فلسطینی ایوان صدر نے برادر اور دوست ممالک اور عوام کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس مرحلے تک پہنچنے میں تعاون کیا۔

ناروے، آئرلینڈ اور اسپین نے 28 مئی کو اعلان کیا کہ وہ بین الاقوامی قانون اور متعلقہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (UNSC) کی قراردادوں کے مطابق 1967 کی سرحدوں کے ساتھ فلسطین کو تسلیم کریں گے۔



متعللقہ خبریں