ٹی وی TRT


ٹیلی ویژن

کثیر تعداد قومی و علاقائی ٹیلی ویژن چینلوں کے درمیان ترکی اور دنیا بھر کے لئے درست اور غیر جانبدار خبروں کے ساتھ ٹی آر ٹی ،تعلیمی، ثقافتی اور دستاویزی پروگراموں ، ڈراموں ، کھیلوں، موسیقی اور  تفریحی نشریات کے ساتھ اناطولیہ کے 99 فیصد رقبے اور سرحد پار  تک ہر عمر کے ناظرین کے لئے نشریات پیش کر رہا ہے۔

ٹی آر ٹی کی نشریات کا ہدف؛ عمر، پیشے، تعلیم اور ثقافت کے لحاظ سے مختلف طبقوں کے ناظرین کو درست، غیر جانبدار، قابل فہم اور فوری خبریں پہنچانا، تعلیمی و ثقافتی ترقی میں کردار ادا کرنا، تفریح کے ذریعے تعلیم اور مروج ترین شکل میں ملی ثقافت میں اتحاد پیدا کرنا ہے۔

 

ٹی آر ٹی۔1

ٹی آر ٹی ون ایک فیملی چینل ہے۔ترکی بھر میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا یہ چینل کسی کنبے کو پیش نظر رکھتے ہوئے تعلیم، ثقافت، ڈرامے ، موسیقی، تفریح، کھیل اور خبروں کے پروگراموں کی نشریات کے ذریعےپورے ترکی کو مخاطب کرتا ہے۔ ٹی آر ٹی ۔ون 99.9فیصد  وسیع نشریاتی علاقے کے ساتھ ترکی  کے ہر مقام پر اور انٹر نیٹ پر دنیا بھر میں دیکھا جا سکتا ہے۔یہ چینل 42 سال سے نشریاتی خدمات پیش کر رہا ہے۔

 

ٹی آر ٹی۔خبر

تازہ خبروں، سیاست، تجزئیے ، مباحثے، کھیل، دستاویزی ، فنی و ثقافتی پروگراموں کا حامل نیا چینل ٹی آر ٹی خبر اپنے مرکزی چینل کے تجربات کے ساتھ آپ کی ٹی وی اسکرین پر ہے۔ حق گوئی اور غیر جانبداری کو اپنا نصب العین بنانے والا  ٹی آر ٹی خبر زندگی کے سب رنگوں کو اپنے ناظرین تک پہنچانے میں سر گرم عمل ہے۔آپ بھی درست خبروں سے آگاہی کے لیے اس چینل کو ٹیون کریں۔

 

ٹی آر ٹی ۔3

ٹی آر ٹی ۔ 3 چینل ترکی کی قومی اسمبلی ٹیلی ویژن کے ساتھ زمانی تقسیم کے ساتھ نشریات پیش کر رہا ہے۔ ٹی آر ٹی۔3 کی نشریات عام طور پر  کھیلوں کے پروگراموں پر مشتمل ہیں۔ یہ چینل 9 اگست 2010 سے لے کر ٹی آر ٹی سپورٹس لوگو کے ساتھ کھیلوں کے چینل کے طور پر نشریات پیش کر رہا ہے۔

 

ٹی آر ٹی گاپ

ٹی آر ٹی گاپ پر مشرقی اور جنوب مشرقی اناطولیہ کے علاقے کے باشندوں کی طلب اور ضروریات کو پیش نظر رکھتے ہوئے علاقے کے اقتصادی اور تعلیمی  معیار کو بلند کرنے  والے موسیقی، تعلیمی، ثقافتی، تفریحی ،کھیلوں کے اور دستاویزی پروگراموں پر مشتمل نشریات پیش کی جارہی ہیں۔ٹی آر ٹی گاپ علاقے کی عوام کی  ایک مشترکہ آواز ہے۔

 

ٹی آر ٹی ۔4

ٹی آر ٹی۔ 4 چینل، ٹی آر ٹی اطفال اور ٹی آر ٹی تدریسی چینل کے ساتھ باری باری نشریات پیش کرتا ہے۔

 

ٹی آر ٹی اناطولیہ

ٹی آر ٹی اناطولیہ چینل نے "ایک اسکرین سو اسکرینیں ، سو اسکرینیں ایک اسکرین"کے سلوگن کے ساتھ اکتوبر 2010 سے سرکاری سطح پر نشریاتی زندگی کا آغاز کیا۔ٹی آر ٹی اناطولیہ کے نشریاتی مواد کا ایک حصہ ٹی آر ٹی آرکائیو کے پروگراموں اور دیگر ٹی آر ٹی چینلوں کے ساتھ مشترکہ لائیو نشریات پر مشتمل ہے۔دوسری طرف مقامی اور علاقائی نشریاتی اداروں کی تیار کردہ براڈ کاسٹ اور لائیو پروگراموں میں متعلقہ ضلعی اور علاقائی رسوم و رواج اور ثقافت، نشریاتی مواد کے ایک بڑے حصے کو تشکیل دیتی ہے

 

ٹی آر ٹی۔6

ٹی آر ٹی ۔6 چینل ، ٹی آر ٹی کی بین الاقوامی کُردی نشریات پیش کرنے والے  چینل کےذریعے ترکی کے بین الاقوامی ممالک اور خاص طور پر علاقائی ممالک کے ساتھ تعلقات پر مثبت اثرات مرتب کر رہا ہے۔ٹی آر ٹی ۔6 عصری ماحول کے مطابق ہر عمر کے ناظر کو محضوظ کرنے والا کُردی فیملی چینل ہے جس کا ہدف ترکی کے اتحاد و سالمیت کو برقرار رکھنا ہے۔

 

ٹی آر ٹی اطفال

ٹی آر ٹی اطفال کارٹون فلم سے موسیقی تک اور خبروں سے کھیلوں تک ترک بچوں کی عصری ضروریات کو پیش نظر رکھتے ہوئے نشریات دینے والا چینل ہے۔چینل کا ہدف جسمانی، روحانی اور اخلاقی حوالے سے صحت مند نسلوں کو پروان چڑھانا ہے۔ عالمگیر تعلیمی شرائط میں معیاری، عصری اور ذمہ دارانہ نشریاتی نقطہ نظر کے ساتھ بچوں کی پرورش میں معاون ثابت ہونا اور رہبری کا فریضہ ادا کرنا ٹی آر ٹی اطفال کا اصول ہے۔چینل کا ہدف ترکی زبان و ثقافت کا درست تعارف اور کھیل  کھیل میں بچوں کی تعلیم و تربیت ہے۔http://www.trtcocuk.com

 

ٹی آر ٹی ۔ ترک

ٹی آر ٹی ۔ ترک چینل زیادہ تر دنیا بھر کے لئے ترکی نشریات پیش کرنے والا چینل ہے۔ یہ چینل اپنے پروگراموں، خبروں، ثقافتی و فنی نشریات کے ساتھ بیرون ملک رہائش پذیر ترک شہریوں اور ترک النسل افراد  کو ترکی اور ترک ثقافت کے ساتھ وابستہ رکھنے والا ایک مضبوط رشتہ ہے، یہ ترک شہری خواہ دنیا کے کسی بھی گوشے میں ہوں ٹی آر ٹی ۔ترک ان کی خوشیوں، غموں اور مسئلے مسائل میں ان کے ساتھ ہم قدم ہے۔

 

ٹی آر ٹی ، آواز

ٹی آر ٹی آواز نے مارچ 2009 میں اپنی نشریاتی زندگی کا آغاز کیا۔یہ چینل ازبکستان،قازقستان، ترکمانستان، آذربائیجان، بوسنیا ہرزگوینیا،البانیہ اور ترکی سمیت 8 ممالک میں اور ان ممالک سے مخصوص 8 زبانوں میں مشرق بعید سے بالقان تک پھیلے ہوئے جغرافیے میں رہائش پذیر ترک دنیا کے لئے نشریات پیش کر رہا ہے۔ چینل ترکی اور دیگر ترک جمہوریتوں کے درمیان زبان کا اور فکری اتحاد قائم کر رہا ہے۔آواز، ترک جمہوریتوں کی مشترکہ آواز ہے۔مشرق وسطی سے کاکیشیا تک 27 ممالک اور 13 خود مختار  جمہوریتوں میں تقریباً 250 ملین آبادی کے جغرافیے کو مخاطب کرتا ہے۔

 

ٹی آر ٹی ۔دستاویزی چینل

یہ چینل انگریزی، جرمن، فرانسیسی، روسی اور ترکی زبان سمیت 5 مختلف زبانوں میں ترکی کو دنیا میں متعارف کروا نے کے نقطہ نظر کے ساتھ تاریخ، سماج، فطرت، ماحول، کھیل، تہذیب و ثقافت، سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں دستاویزی نشریات پیش کر رہا ہے۔ماضی کو مستقبل میں منتقل کرنے والے اس چینل نے 17 اکتوبر 2009 کو نشریاتی زندگی کا آغاز کیا۔

 

ٹی آر ٹی ۔ میوزک

ترکی اور دنیا کی موسیقی کو ملانے والے اس چینل پر مقابلے کے پروگرام، موسیقی کے دستاویزی پروگرام،کانسرٹ، پرانی اور نئی نسل کے لئے پروگرام، ٹاپ 10 پراگرام اور لائیو پروگرام نشر کئے جاتے ہیں۔چینل نے 16 نومبر 2009 کو اپنی نشریاتی زندگی کا آغاز کیا چینل پر زیادہ تر ترک لوک اور کلاسیکی موسیقی پیش کی جاتی ہے اس کے علاوہ مقامی اور غیر ملکی موسیقی کی نشریات کے ساتھ ترکی کی موسیقی اور عالمی موسیقی کے فرق کو ٹی آر ٹی کی اسکرین پر لاتا ہے۔

 

ٹی آر ٹی الترکیہ

ٹی آر ٹی الترکیہ کا مقصد ترکی کے بین الاقوامی اور خاص طور پر علاقائی ممالک کے ساتھ تعلقات پر مثبت اثرات مرتب کرنا ہے۔ یہ چینل ترکی اور عالم عرب کی مشترکہ زبان، مشترکہ اسکرین اور مشترکہ احساس کے ہدف کے ساتھ ہر عمر کے ناظر کے لئے نشریات پیش کرتا ہے اور اس نے بچوں، نوجوانوں، عورتوں، صحت، اقتصادیات ، ڈراموں ، دستاویزی پروگراموں، کھیل ، موسیقی، خبر ، فن و ثقافت، دین و اخلاق اور تفریحی پروگراموں کے ساتھ اپریل 2010 میں نشریاتی زندگی کا آغاز کیا۔ٹی آر ٹی الترکیہ، عربی زبان بولنے والے 22 عرب ممالک اور عربی زبان بولنے والوں  کے لئے نشریات پیش کرتا ہے۔ چینل کا مقصد 350 ملین آبادی کے حامل عرب ممالک اور ترکی کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانا ہے۔

 

ٹی آر ٹی HD

نشریاتی معیار میں اس وقت موجودہ سطح یعنی HDنشریات پیش کرنے والا ٹی آر ٹی HDچینل زیادہ تر کھیل اور دستاویزی پروگراموں اور سینما کی نشریات پیش کرتا ہے۔چینل نے جون 2010 سے نشریات کا آغاز کیا اور 2010 عالمی کپ کے میچوں کے بعد چینل موسم گرما اور سرما کے اولمپکس کو بھی نشر کرے گا۔

 

 ٹی آر ٹی سپورٹس

ٹی آر ٹی سپورٹس نے اگست 2010 میں نشریاتی زندگی کا آغاز کیا۔یہ چینل قومی اور بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں کو لائیو پیش کرتا ہے یا ان کی براڈ کاسٹ نشر کرتا ہےاور کھیلوں کے ہر شعبے کو علیحدہ اہمیت دیتا ہے۔

http://www.trt.net.tr/TV/TvAna.aspx