ریڈیو TRT


ہم نے ہمیشہ سائنسی اور ٹیکنالوجی کی ملک میں تاخیر  سے آمد پر شکایت کی ہے۔ لیکن ریڈیو کے شعبے میں  یہ صورتِ حال کافی مختلف ہے ۔چھہ مئی سن انیس سو ستائیس کو ترکی میں بھی دنیا کے دیگر ممالک کی طرح  ریڈیو نشریات کا آغازکیا گیا ۔جبکہ یکم مئی سن  انیس سو چونسٹھ کو ٹی آر ٹی کے قیام سے اس دور  کو  جدت پسندی کا ایک نیا  رخ دیا گیا ۔ 

آج  ٹی آر ٹی ریڈیو   کی قومی نشریات  غیر جانبداری اور با اصولی نشریات کے نظریئے  سمیت   درست اور ترکی زبان کی مٹھاس ، خبروں ، معلومات،تعلیم،ثقافت،موسیقی   اور تفریحی  پروگراموں کے ذریعے  ملک کے ہر گوشے    اور معاشرے کے ہر طبقے  کی آواز بن چکی ہیں     

 

 ٹی آر ٹی ٹرکشریڈیو اسٹیشنز:

ریڈیو ون،ریڈیو ٹو(ٹی آر ٹی ایف ۔ایم) ریڈیو تھری،ریڈیو فور  اور فائیو  علاقائی ریڈیو اسٹیشنوں( انطالیہ، چوکورووا،دیار باقر،ارض ِروم اور ترابزون )، ترک کلاسیکی موسیقی  کے مداحوں  کےلیے   نغماتِ ٹی آر ٹی  اور ترک لوک موسیقی کے دلدادہ افراد کےلیے  ٹی آر ٹی ترک لوک موسیقی ،ٹی آر ٹی ریڈیو نیوز اسٹیشن  اور عالمی ریڈیو اسٹیشنوں  کےلیے صدائے ترکی   بتیس مختلف عالمی زبانوں  سمیت  یورپیئن ایف ایم   کے ذریعے  ریڈیو نشریات کے شعبے میں  ملکی اور عالمی سطح  پر با اعتماد  نام  ہیں۔

 

ریڈیو ون:

 تعلیم،ثقافت اور خبروں کا اسٹیشن ہے  کہ جس سے  معلومات    میں اضافے کےلیے  ہر خاص و عام  مستفید ہو سکتا ہے۔ چوبیس گھنٹے کی بلا تعطل نشریات ،سینکڑوں کی تعداد میں  اسٹیریو   ٹرانسمیٹرز کی بدولت  ترکی کے   کونے کونے میں جبکہ  بذریعہ مواصلاتی  سیارے  اور انٹر نیٹ   دنیا بھر میں سنی  جاسکتی ہیں۔سائنس، فنونِ لطیفہ،ادبیات،ڈرامے،کھیل،ماحولیات،اقتصادیات، شو بزنس حتی ہر شعبہ ہائے  زندگی  کےلیے درست،غیر جانبدار  اور سبک رفتار خبر رسانی  کا ایک ہی نام  ٹی آر ٹی ریڈیو ۔ون  سن انیس سو ستائیس سے ترکی کے ہر گھر میں۔

 

ٹی آر ٹی  (ایف ۔ایم)

 ٹی آر ٹی   کے ذریعہ   معیاری نشریات   آپ  چوبیس گھنٹے سن سکتے ہیں۔  پُر جوش  اور تفریحی لمحات سے بھرپور ٹی آر ٹی کی نشریات میں مشہور نغمات کی   ہٹ لسٹ کو کافی مقبولیت حاصل ہے ۔ سینکڑوں  نشریاتی ٹرانسمیٹرز کے ذریعے  ترکی کے ہر گوشے جبکہ دنیا  بھر میں  انٹر نیٹ اور مواصلاتی سیارے کی بدولت   آپ کا  دستِ راست  اور ساتھی۔  دور بسے اپنوں کو قریب لانے کا نام ٹی آر ٹی ایف ۔ایم۔

 

 ریڈیو تھری۔

 ایلوس پریسلے  سے جان بائیز تک اور فرانک سیناٹرا سے   چائی کوویسکی اور موزارت سے  سارا واگہان تک کے اعلی پائے کے موسیقاروں  کے منتخب کردہ شہ پاروں  کو پیش کرنے  والا کلاسیکی و جدید موسیقی کے حسین امتزاج کا حامل ریڈیو تھری  ٹی آر ٹی  کے معیار اور چوبیس گھنٹے کی اسٹیریو نشریات  کے ذریعے ترکی کے ہر گھر میں جبکہ انٹرنیٹ اور مواصلاتی سیارے کے ذریعے  دنیا کے ہر کونے میں۔

  معیار ی موسیقی کا  نام ٹی آر ٹی تھری۔

 

 ریڈیو  فور۔

روایتی کلاسیکی اور لوک موسیقی  کے انمول خزانے ، ساز کی  محافل اوراناطولیہ کی مٹی کی خوشبو میں بسے دیگر محبت بھرے نغمات  کے موجد ترک موسیقاروں سے آپ  اس اسٹیشن کے ذریعے متعارف ہو سکتے ہیں۔ ٹی آر ٹی  کی معیاری نشریات  ہر دن چوبیس گھنٹے آپ کے ساتھ ترکی کے ہر  علاقے  اور مواصلاتی سیارے اور انٹر نیٹ کے ذریعے  دنیا کے ہر کونے میں ۔

ٹی آر ٹی    ریڈیو فور:  حسرت کے لمحات  ختم  کرنے میں آپ کا ہمدم۔۔            

 

ٹی آر ٹی لوک موسیقی۔(ٹی آر ٹی ترکو)

 .یکم جولائی سن دو ہزار نو  سے نشریاتی زندگی کا آغاز کرنے والا ٹی آر  ٹی  ترک لوک موسیقی اسٹیشن،  ایف ایم ٹرانسمیٹرز ،انٹر نیٹ اور مواصلاتی سیارے کے ذریعے ترک لوک موسیقی کے مداحوں  کےلیے ایک تحفہ ہے ۔ سامعین   کے ترک لوک موسیقی سے پائے جانے والے شغف  میں اضافے  کو مدِ نظر رکھتے ہوئے  یہ اسٹیشن چوبیس گھنٹے  بلا تعطل مذکورہ شعبہ موسیقی کے چنندہ  نمونوں کو  اپنے سامعین کی خدمت میں پیش  کرتا ہے ۔ نشریات کے مشترکہ ورثے کے طو رپر ترک لوک موسیقی  کی بہترین امثال  پیش کرتےہوئے   یہ ریڈیو اسٹیشن عوامی ثقافت  کو زندہ رکھنے  سمیت اس کے فروغ   میں اعانت کا بھی فریضہ ادا کر رہا ہے۔

 

ٹی آر ٹی  نغمے:

 چھہ مئی  سن دو ہزار نو کو نشریاتی زندگی کا ٓغاز کرنے والا  ٹی آر ٹی نغماتی اسٹیشن    ایف ایم ٹرانسمیٹرز ،انٹر نیٹ  اور مواصلاتی سیارے کے ذریعے  ترک کلاسیکی موسیقی کے مداحوں  کا پسندیدہ اسٹیشن ہے۔ مذکورہ اسٹیشن  کی نشریات چوبیس گھنٹے بلا تعطل  ترک کلاسیکی موسیقی   کی خدمت کر رہی ہے۔ ٹی آر ٹی کے  آرشیف  میں موجود منتخب کردہ نغمات کے مجموعے    سمیت  تازہ ترین  ریکارڈ شدہ  کلاسیکی ترک نغمات کو اعلی  معیار سے ہم آہنگ کرتے ہوئے  ٹی آر ٹی نغماتی اسٹیشن پر پیش کیا جاتا ہے

 

  ٹی آر ٹی نیوز ریڈیو:

 اہم  ملکی و غیر ملکی موضوعات  و واقعات  پر تجزیہ و تبصرہ  ٹی آر ٹی نیوز پر ۔ چوبیس گھنٹے کی مسلسل نشریات کا حامل ٹی آر ٹی ریڈیو نیوز ،ٹی آر ٹی ون،ٹی آر ٹی  ترک اور ٹی آر ٹی  نیوز ٹیلی ویژن چینلز پر  پیش ہونے والے نیوز پروگراموں  کو بیک وقت  ریڈیو پر بھی نشر کرتا ہے۔ خبروں کو ٹی آر ٹی  کی انفرادیت   سے سننے کے  خواہاں سامعین  ایف ایم ٹرانسمیٹرز،انٹر نیٹ اور مواصلاتی سیارے کے ذریعے  ٹی آر ٹی  ریڈیو نیوز  سے مستفید ہوسکتے ہیں۔

 

ریڈیو صدائے ترکی:

 شارٹ ویو انقرہ ریڈیو سے  صدائے ترکی  کی نشریات  ستر سالہ  تجربہ رکھتی ہیں۔ خبروں  ،کھیلوں ،ثقافتی،فن وموسیقی اور تفریحی پروگراموں  کے ذریعے صدائے ترکی،  دیارِِ غیر  میں آباد ترک شہریوں  اور  ترک نسل  باشندوں   کے درمیان ترک معاشرے  کے اٹوٹ بندھن   اوران کو در پیش  مسائل    کا مداوا  کرتے ہوئے ان کی ڈھارس بندھانے  والا اسٹیشن ہےکہ جسے  شارٹ ویو، مواصلاتی سیارے اور بذریعہ انٹر نیٹ  چوبیس گھنٹے بلا تعطل سنا جا سکتا ہے۔ دنیا میں آپ جہاں کہیں بھی رہیں  صدائے ترکی   سنتیں رہیں۔

 

.ریڈیو سِکس:

 ترکی میں  اخوتِ و یک جہتی کی مثال اور جدت پسندی  کی علامت  بنتے ہوئے  ہر عمر کے افراد کےلیے کردی زبان میں  نشریات کرنے والے ریڈیو اسٹیشن ٹی آر ٹی سِکس (ٹی آر ٹی ششم)نے   یکم مئی سن  دو ہزار نو  کو  جنوب مشرقی اناطولیہ کی علاقائی   آواز بننے کا آغاز کیا ۔ علاقائی عوام اور حکومت کے درمیان   رابطے کو مزید قوت بخشنے   کے علاوہ یہ ریڈیو،   ترکی کے  عالمی تعلقات  پر  مثبت اثرات مرتب کر نے کا موجب بن رہا ہے۔

 

ٹی آر ٹی یورپیئن ایف ۔ایم  صدائے ترکی کا ایک دیگر ذریعہ:

 زندگی کے پُر مسرت لمحات، تارکینِ وطن  کے کارناموں ،کامیابی کی داستانوں اور ملکی اقدار  کو دنیا کے چاروں  کونوں  میں متعارف کروانے سمیت  موسیقی ،نوجوانوں  اور   دورِ  جوانی  کا جوش  برقرار رکھنے والوں کے لیے  موسیقی   و گفتگو     کا ساتھ ٹی آر ٹی یورپیئن ایف ایم  پر ۔  یہ اسٹیشن آپ  انٹر نیٹ،مواصلاتی سیارے  اور کیبل پر ہفتے میں ہر روز ترکی کے معیاری وقت کے مطابق  صبح نو بجے سے شام چھہ بجے تک   سن سکتے ہیں۔ اگر آپ اپنا پسندیدہ نغمہ  سننا یا اپنے کسی پیارے  کی نظر کرنا چا ہتے ہوں یا پھر  اپنے تاثرات  سے ہمیں بھی  واقف کروانا چاہتے ہیں تو    ٹی آر ٹی یورپیئن ایف ایم     آپ کا ساتھی بن سکتا ہے۔

http://www.trt.net.tr/Radyo/RadyoAnasayfa.aspx