وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر نتن یاہو اور گیلنٹ کو گرفتار کر لیا جائیگا، ناروے

ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایدے نے نیتن یاہو اور گیلنٹ کے لیے "گرفتاری کے وارنٹ" کے لیے آئی سی سی کی درخواست کے بارے میں نارویجن پریس  کو اپنے جائزے پیش کیے

2142750
وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر نتن یاہو اور گیلنٹ کو گرفتار کر لیا جائیگا، ناروے

 

اگر بین الاقوامی فوجداری عدالت نے اسرائیلی وزیر اعظم  نیتن یاہو اور وزیر دفاع یوو گیلنٹ کی گرفتاری کا وارنٹ جاری  کیا تو ناروے اس  پر عمل درآمد کرے گا۔

ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایدے نے نیتن یاہو اور گیلنٹ کے لیے "گرفتاری کے وارنٹ" کے لیے آئی سی سی کی درخواست کے بارے میں نارویجن پریس  کو اپنے جائزے پیش کیے۔

انہوں نے کہا کہ  اگر آئی سی سی کی جانب سے وارنٹِ گرفتاری جاری ہوتے ہیں اور وہ ناروے کی سرزمین میں داخل ہوتے ہیں تو انہیں نیتن یاہو اور گیلنٹ کو گرفتار کرنا پڑے گا،  یہی طریقہ کار فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما پر بھی لاگو ہو گا، جس کے   خلاف بھی  گرفتاری  کی درخواست دائر کی گئی ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ  یہی عمل دوسرے یورپی ممالک پر بھی لاگو ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ ناروے پہلا یورپی ملک  ہے  جس نے نیتن یاہو کے وارنٹِ گرفتاری جاری  ہونے پر اسے گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں