ہم 28 مئی کو فلسطینی ریاست کو با ضابطہ طور پر تسلیم کر لیں گے، اسپین

"چاہے دیواریں کھڑی کر دی جائیں یا  عوام پر بمباری کی جائے  تب  بھی فلسطینی سر زمین کا وجود برقرار رہے  گا۔"

2142851
ہم 28 مئی کو فلسطینی ریاست کو با ضابطہ طور پر تسلیم کر لیں گے، اسپین

ہسپانوی وزیر اعظم پیدرو سانچیز نے اعلان کیا ہے کہ وہ 28 مئی کو فلسطینی ریاست کو با ضابطہ طور پر تسلیم کر لیں گے۔

ہسپانوی پارلیمنٹ کی جنرل اسمبلی میں اپنی تقریر میں سانچیز نے کہا، "یہ باتوں کو عملی شکل دینے کا وقت ہے۔ یہ اختتام نہیں، یہ ایک آغاز ہے۔" ہم ریاستِ فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہسپانوی پارلیمنٹ نے نومبر 2014 میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا تھا، لہذا 28 مئی کو وزراء کونسل کا فیصلہ اسپین کی طرف سے فلسطینی ریاست کو سرکاری طور پر تسلیم کرنے کے لیے کافی ہوگا۔

انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیلی وزیر اعظم  نے جنگ بندی کے تمام مطالبات  پر " کان بند " رکھے ہیں ، ان کے پاس فلسطین کے لیے کوئی امن منصوبہ نہیں ہے" اور "امن، سلامتی  اور استحکام کا واحد متبادل ہونے والے دو ریاستی حل کو خطرے میں ڈالنا شروع کر دیا ہے "۔

"چاہے دیواریں کھڑی کر دی جائیں یا  عوام پر بمباری کی جائے  تب  بھی فلسطینی سر زمین کا وجود برقرار رہے  گا۔"

سانچیز نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کرتے وقت ان کی ترجیحات "امن، انصاف اور مستقل مزاجی" ہوں گی۔

یہ بتاتے ہوئے کہ وہ جانتے ہیں کہ فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کچھ ممالک کو پریشان کرے گا اور اس کے نتائج ہوں گے، سانچیز نے کہا، "ہم اس فیصلے کے نتائج کو قبول کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ہم جس چیز کا دفاع کرتے ہیں وہ پرامن مفادات اور اقدار ہیں۔ یہ21ویں صدی کا سب سے فیصلہ کن دور ہے۔ ہم اپنا سر  بلند رکھیں گے کیونکہ ہم صحیح کام کر رہے ہیں اور حق بجانب کے حق میں ہیں۔  ہم  اسپین اور محفوظ اور زیادہ مستحکم بحیرہ روم کے لیے صحیح سمت  میں ہیں۔"

آخر میں، سانچیز نے کہا کہ "ترکیہ نے حال ہی میں فلسطین کے حوالے سے اہم  اقدامات اٹھائے ہیں،  ہم اپنے دوست اور اہم حصہ دار  ترکیہ کے ساتھ بہت جلد ایک سربراہی اجلاس منعقد کریں گے۔"

 



متعللقہ خبریں