فرانس: ہم ایک طویل عرصے سے سلامتی کونسل میں توسیع کے حامی ہیں

فرانس ایک طویل عرصے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں توسیع کی حمایت کر رہا ہے۔ فرانس مستقل رکنیت اور عبوری رکنیت دونوں میں وسعت کے حق میں ہے: ایگنس وان ڈر مول

1711540
فرانس: ہم ایک طویل عرصے سے سلامتی کونسل میں توسیع کے حامی ہیں

فرانس نے کہا ہے کہ ہم طویل عرصے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں توسیع کے حامی ہیں۔

فرانس وزارت خارجہ کی ترجمان ایگنس وان ڈر مول نے صحافیوں کے سوالات کے جواب دئیے۔

ایگنس نے اس سوال ، کہ ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ان کے پاس، اقوام متحدہ کے رکن ممالک کے حقوق میں توسیع کی خاطر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 5 مستقل اراکین  پر دباو ڈالنے کے لئے ایک روڈ میپ موجود ہے۔ اس معاملے میں فرانس کیا سوچ رہا ہے؟ کا  تحریری جواب دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ " فرانس ایک طویل عرصے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں توسیع کی حمایت کر رہا ہے۔ فرانس مستقل رکنیت اور عبوری رکنیت دونوں میں وسعت کے حق میں ہے۔ اس حوالے سے فرانس اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جرمنی، برازیل، بھارت اور جاپان کی  مستقل رکنیت اور افریقی ممالک  سے مستقل اور عبوری رکنیت میں اضافے کا حامی ہے"۔

واضح رہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے 23 ستمبر کو امریکہ کے شہر نیویارک میں ٹرکش ہوم میں جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ "زیادہ عادل دنیا ممکن ہے" نامی کتاب میں انہوں نے اپنے، اقوام متحدہ اور خاص طور پر سلامتی کونسل میں، جامع اصلاحات کی ضرورت سے متعلق نقطہ نظر پر بات کی ہے۔

صدر ایردوان نے کہا تھا کہ" افریقی ممالک کو بھی سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت کا موقع ملنا چاہیے۔ اس میں کامیابی کی صورت میں دنیا کے تمام ممالک کو حقیقی معنوں میں ان کا حق مل جائے گا۔ بصورت دیگر  ناانصاف دنیا  کوئی رہنے کے قابل جگہ نہیں ہے"۔



متعللقہ خبریں