ناروے کے تعلیمی اداروں میں نقاب پر مکمل پابندی

وے کے تمام تعلیمی اداروں میں پورے چہرے کے نقاب پر پابندی کی تجویز پیش کر دی گئی ہے جس کا مقصد طالبات اور اساتذہ کے مابین بہتر رابطے کی راہ میں رکاوٹ کو دور کرنا ہے

752318
ناروے کے تعلیمی اداروں میں نقاب پر مکمل پابندی

ناروے کے تمام تعلیمی اداروں میں پورے چہرے کے نقاب پر پابندی کی تجویز پیش کر دی گئی ہے ۔

خبر کے مطابق ،وزیر برائے تعلیم و تحقیق تورب یورن روئے ایزاکسن نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ ناروے  کے  اسکولوں اور یونیورسٹیوں میں ایسے لباس پہنے جائیں جو پورے چہرے کو ڈھانپ دیتے ہوں۔

 اس اقدام کی وجہ یہ بتائی گئی کہ چہرے کا مکمل نقاب طالبات اور اساتذہ کے مابین بہتر رابطے کی راہ میں رکاوٹ ثابت ہوتا ہے۔

 یاد رہے کہ ناروے کی  حکومت نے گزشتہ  سال  چہرے کے مکمل نقاب اور پورے جسم کو ڈھانپنے والے برقعے کے استعمال پر پابندی لگانے کا وعدہ کیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں