فرانس :انتخابی مہم ختم، صدارتی امیدوار ماکروں کے کمپیوٹرز ہیک ہو گئے

فرانس کے صدارتی امیدوار امانیئول ماکروں کی انتخابی مہم کے کارکنوں نے کہا ہے کہ ان کے کمپیوٹرز پر سائبر حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں  پولنگ سے محض ڈیڑھ دن قبل مہم کی ای میلز کو آن لائن افشا کر دیا گیا

726889
فرانس :انتخابی مہم ختم، صدارتی امیدوار ماکروں کے کمپیوٹرز ہیک ہو گئے

فرانس کے صدارتی امیدوار امانیئول ماکروں کی انتخابی مہم کے کارکنوں نے کہا ہے کہ ان کے کمپیوٹرز پر سائبر حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں  پولنگ سے محض ڈیڑھ دن قبل مہم کی ای میلز کو آن لائن افشا کر دیا گیا۔

تقریباً نو گیگا بائٹس کا ڈیٹا 'ای ایم لیکس ٹو پیسٹبن' نامی انٹرنیٹ صارف نے آن لائن جاری کیا۔

 فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اس میں کون ملوث ہے۔

ایک بیان میں ماکروں  کی سیاسی مہم نے ڈیٹا ہیک ہونے کی تصدیق کی ہے۔مہم ایک بڑے اور منظم سائبر حملے کا نشانہ بنی جس میں بہت سے خفیہ معلومات کو بھی سوشل میڈیا پر جاری کر دیا گیا۔

وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار نے اس پر یہ کہہ کر تبصرہ کرنے سے گریز کیا کہ قواعد کے مطابق وہ انتخابی مہم ختم ہونے سے پہلے  اس پر کوئی بیان نہیں دے سکتے۔

 یاد رہے کہ  قواعد کے مطابق  گزشتہ روز انتخابی مہم ختم ہوئی تھی اور اس سے محض چند گھنٹے قبل ہی یہ مشتبہ سائبر حملہ کیا گیا۔

سات مئی کو ماکروں  کا مقابلہ انتہائی دائیں بازو کی امیدوار میری لے پین سے ہو رہا ہے۔

 رائے عامہ کے جائزوں میں ماکروں  کی  برتری ظاہر کی جا رہی ہے۔



متعللقہ خبریں