ترکیہ سے گھنوگوں کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

ایسٹرن بلیک سی ایکسپورٹرز یونین بورڈ کے ڈپٹی چیئرمین احمد حمدی گردووان   نے کہا کہ 7 ماہ میں ترکیہ  سے 935 ٹن سمندری گھونگے برآمد کیے گئے

2025341
ترکیہ سے گھنوگوں  کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

ترکیہ سےاس سال جنوری سے جولائی کے عرصے میں  سمندری گھونگوں کی برآمدات میں 100 فیصد اضافہ  ہوتے ہوئے  یہ  9 ملین 765 ہزار 9 ڈالر تک پہنچ گئی ہیں ۔

ایسٹرن بلیک سی ایکسپورٹرز یونین بورڈ کے ڈپٹی چیئرمین احمد حمدی گردووان   نے کہا کہ 7 ماہ میں ترکیہ  سے 935 ٹن سمندری گھونگے برآمد کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ  مذکورہ غیر ملکی فروخت سے 9 ملین 765 ہزار 9 ڈالر کی آمدنی حاصل کی گئی ہے۔ گردوان   نے کہا کہ  سمندری گھونگوں کی برآمد میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں رقم کے لحاظ سے 26% اور آمدنی میں 100% کا اضافہ ہوا ہے  اور  741 ٹن کے عوض 4  ملین  891 ہزار 943 ڈالر  کی آمدنی حاصل کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ترکیہ  نے  سب سے زیادہ سمندری گھونگے جمہوریہ جنوبی کوریا کو برآمد کرتے ہوئے  4 ملین 184 ہزار 235 ڈالر  کی آمدنی حاصل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد  عوامی جمہوریہ چین کو  2  ملین  277 ہزار 369 ڈالر ،  جاپان کو  1 ملین  535 ہزار 4 ڈالر ،  اسپین کو  1  ملین  452 ہزار 435 ڈالر ، تائیوان کو   308 ہزار 522 ڈالر ، جارجیا 4 ہزار 794 ڈالر ،  آذربائیجان-ناہیچیوان کو  2 ہزار 650 ڈالر مالیت کے گھونگے برآمد کیے گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں