ترکیہ 117 ممالک کو بیج برآمد  کررہا ہے: ابراہیم  یوماکلی

انہوں نے کہا کہ ہمارے زیر استعمال  بیج کے ہر 100 یونٹس میں سے 97 ترکیہ میں پیدا ہوتے ہیں۔ ہماری پیداوار 1.3 ملین ٹن ہے۔ ترکیہ اب دنیا میں بیج پیدا کرنے والے ملک ممالک کی فہرست میں داخل ہوچکا ہے۔  ہم اب  117 ممالک کو بیج برآمد  کررہے ہیں

2141759
ترکیہ 117 ممالک کو بیج برآمد  کررہا ہے:  ابراہیم  یوماکلی

وزیر زراعت و  جنگلات  وزیر ابراہیم  یوماکلی  نے کہا کہ ترکیہ 117 ممالک کو بیج برآمد  کررہا ہے۔

ابراہیم یوماکلی نے ان خیالات کا اظہار دارالحکومت انقرہ میں ایک بیان  دیتے ہوئے کیا۔

وزیر زراعت و  جنگلات نے کہا کہ ترکیہ بیجوں کے لیے کسی ملک پر انحصار نہیں کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے زیر استعمال  بیج کے ہر 100 یونٹس میں سے 97 ترکیہ میں پیدا ہوتے ہیں۔ ہماری پیداوار 1.3 ملین ٹن ہے۔ ترکیہ اب دنیا میں بیج پیدا کرنے والے ملک ممالک کی فہرست میں داخل ہوچکا ہے۔  ہم اب  117 ممالک کو بیج برآمد  کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ  وہ آبپاشی کے منصوبوں کو مکمل کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں ۔ وزیر یوماکلی نے کہا کہ ترکیہ میں حال ہی میں کافی بارش ہوئی ہے اور وہ اچھی پیداوار کی توقع رکھتے ہیں۔



متعللقہ خبریں