ایران کے صدر کے ہیلی کاپٹر کا سگنل سسٹم بند تھا: عبدالقادراورال  اولو

وزیر ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر عبدالقادراورال  اولو نے ایران کے صدر کی کی ہلاکت کا باعثبننے والے  ہیلی کاپٹر کے حادثے کا جائزہ  پیش کیا ہے

2141784
ایران کے صدر کے ہیلی کاپٹر کا سگنل سسٹم بند تھا: عبدالقادراورال  اولو

گزشتہ روز صدر ابراہیم رئیسی جس ہیلی کاپٹر میں سوار تھے  اس ہیلی  کاپٹر کا سگنل سسٹم ممکنہ طور پر آف تھا ۔

وزیر ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر عبدالقادراورال  اولو نے ایران کے صدر کی کی ہلاکت کا باعثبننے والے  ہیلی کاپٹر کے حادثے کا جائزہ  پیش کیا ہے۔

وزیر اورال اولو  نے کہا، ہمیں ہیلی کاپٹر سے کوئی سگنل نہیں ملا۔ غالباً کوئی سگنل سسٹم نہیں تھا یا اسے بند کر دیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعے کی پیروی اس لمحے سے کی جب اس ہیلی کاپٹر کے بارے میں ابتدائی اطلاعات موصول ہوئی تھیں، انہوں نے کہا کہ  ایران،  ترکیہ کے سمندری اور فضائی تلاش کا سلسلہ جاری رکھا گیا تھا۔

اورال اولو نے کہا کہ  اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر سے کوئی سگنل نہیں بھیجا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے فوری طور پر ایرانی فریق سے رابطہ کیا۔ لیکن بدقسمتی سے ہمیں احساس ہوا کہ سگنل سسٹم شاید بند تھا یا ہیلی کاپٹر میں وہ سگنل سسٹم نہیں تھا۔ کیونکہ اگر ہیلی کاپٹر میں سگنل سسٹم ہوتا تو یقیناً ہمارے سگنلز پر گرتا لیکن ایسا نہیں ہوا۔

وزیر اورال اولو  نے برادر ایرانی عوام کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔



متعللقہ خبریں