نائجر سے ترک شہریوں کا انخلاء

نیامی میں ترک سفارت خانے کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 26 جولائی سے جب فوج نے اقتدار پر قبضہ کیا تھا، THY نائجر کے دارالحکومت نیامی کے لیے پروازیں رکی ہوئی ہیں

2022108
نائجر سے ترک شہریوں کا انخلاء

26 جولائی کو نائجر میں فوجی بغاوت کے بعد، ترک شہری جو عارضی طور پر اس ملک میں فضائی حدود بند ہونے کی وجہ سے رکے ہوئے تھے ایک غیر معمولی پرواز کے اجازت نامے کے ساتھ استنبول لایا گیا ہے۔

نیامی میں ترک سفارت خانے کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 26 جولائی سے جب فوج نے اقتدار پر قبضہ کیا تھا، THY نائجر کے دارالحکومت نیامی کے لیے پروازیں رکی ہوئی ہیں۔

اس تناظر میں کہا گیا ہے کہ  ترک شہری جو عارضی طور پر ملک میں ہیں اور THY کی پرواز کا انتظار کر رہے ہیں، انہوں نے واپسی کے لیے نائجر حکام سے غیر معمولی پرواز کا اجازت نامہ حاصل کر لیا ہے۔

بتایا گیا کہ 233 مسافر، جن میں سے زیادہ تر ترک شہری ہیں، دارالحکومت نیامی کے بین الاقوامی دیوری ہمانی ہوائی اڈے سے THY طیارے کے ذریعے استنبول کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  اس پرواز کے ذریعے  عارضی طور پراس  ملک میں رکے ہوئے تھے  اور جنہیں ترکیہ واپس جانے کی ضرورت  تھی ان تمام  ترک  شہریوں اور دیگر مسافروں کو ایک موقع ترکیہ واپس بھیج دیا گیا ہے۔

ترک شہریوں کو لے جانے والا طیارہ صبح استنبول ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔

نیامی میں ترکی کا سفارت خانہ، ترکیہ کے ادارے، ترکی-نائیجر فرینڈشپ ہسپتال کا عملہ اور نائیجر میں کام کرنے والی ترک کمپنیوں میں کام کرنے والے ترک شہری نائجر میں ہی قیام پذیر ہیں۔

فوجی جنتا، نیشنل کونسل فار دی پروٹیکشن آف دی ہوم لینڈ (سی این ایس پی)، جس نے 26 جولائی کو نائیجر میں اقتدار پر قبضہ کر لیا، نے 6 اگست کو ممکنہ حملے کے خلاف دوسرے حکم تک نائجر کی فضائی حدود بند کر  رکھی ہے۔

اس سے قبل فرانس، امریکہ اور اٹلی جیسے ممالک نے نائجر سے اپنے شہریوں کا انخلاء کیا تھا۔



متعللقہ خبریں