ترکیہ: ایردوان۔پوتن ملاقات

مذاکرات میں دونوں صدور نے پوتن کے دورہ ترکیہ پر اتفاق کیا ہے: ترکیہ صدارتی محکمہ اطلاعات

2019294
ترکیہ: ایردوان۔پوتن ملاقات

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے روس کے صدر ولادی میر پوتن کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی ہے۔

ترکیہ صدارتی محکمہ اطلاعات کے جاری کردہ بیان کے مطابق مذاکرات میں دونوں صدور نے پوتن کے دورہ ترکیہ پر اتفاق کیا ہے۔

صدر ایردوان نے ترکیہ میں جنگلاتی آگ پر قابو پانے کے لئے روس کے 2 فائر فائٹر طیارے ترکیہ بھیجنے پر بھی صدر پوتن کا شکریہ ادا کیا  ہے۔

انہوں نے روسی سیاحوں کی ترکیہ کے ساتھ بتدریج بڑھتی ہوئی دلچسپی پر ممنونیت کا اظہار کیا اور یقین ظاہر کیا  ہے کہ مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں رواں سال میں ٹوئرازم کے شعبے میں سابقہ ریکارڈ ٹوٹ جائیں گے۔

انہوں نے 24 فروری 2022 سے جاری روس۔ یوکرین جنگ کے پیدا کردہ تناو میں مزید اضافے سے پرہیز کی ضرورت پر زور دیا اور بحیرہ اسود اناج راہداری سمجھوتے کو "امن کا پُل" قرار دیا ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ "اناج راہداری سمجھوتے میں طویل عرصے کی تعطلی کا کسی کو کوئی فائدہ تو نہیں ہو گا لیکن جنہیں سب سے زیادہ نقصان ہوگا وہ اناج کے محتاج اور پسماندہ ممالک ہیں۔ راہداری کی فعالیت کے دنوں میں اناج کی قیمتوں میں 23 فیصد کمی ہوئی لیکن حالیہ دو ہفتوں کے دوران قیمتوں میں 15 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ترکیہ، بحیرہ اسود اناج راہداری کے دوام کے لئے بھاری کوششیں جاری رکھے گا۔



متعللقہ خبریں