ترکیہ ۔ امریکہ تعلقات مثبت روش پر آگے بڑھ رہے ہیں

ترک امریکن بزنس کونسل  اور امریکی فرموں کی انجمن کی طرف سے جاری کردہ مشترکیہ اعلامیہ کے مطابق ترکیہ اور امریکہ کے درمیان تجارتی حجم  حالیہ 12 ماہ میں 31.3 ارب ڈالر تک جا پہنچا ہے

2018086
ترکیہ ۔ امریکہ تعلقات مثبت روش پر آگے بڑھ رہے ہیں

ترکیہ۔ امریکہ تعلقات سن 2023 میں مثبت  ڈگر پر آگے بڑھ رہے ہیں۔

ترک امریکن بزنس کونسل  اور امریکی فرموں کی انجمن کی طرف سے جاری کردہ مشترکیہ اعلامیہ کے مطابق ترکیہ اور امریکہ کے درمیان تجارتی حجم  حالیہ 12 ماہ میں 31.3 ارب ڈالر تک جا پہنچا ہے۔

بڑھنے والی سرمایہ کاری اور ترکیہ منڈی میں  داخل ہونے والی امریکی فرموں   کی مختلف  شعبوں میں دلچسپی   کی بدولت  200 سالہ ماضی کے حامل باہمی تعلقات  میں 2023 کی پہلی ششماہی میں  پیش رفت میں  تیزی آئی ہے۔

AmCham ترکیہ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز  کے چیئرمین تانکوت تُرنا اولو  نے کہا  ہے کہ ترکیہ اور امریکہ کے درمیان دیرینہ مضبوط تعلقات دنیا کے سب سے اہم اور بنیادی حکمت عملی  تعلقات میں سے ہیں، انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک تعلقات میں تجارت اور سرمایہ کاری کی کلیدی اہمیت پر توجہ مبذول کرائی ہے۔

تُرنا اولو نے کہا کہ AmCham ترکیہ کے طور پرہم  امریکہ میں قائم 125 کمپنیوں کی نمائندگی کرتے ہیں جن کا  ترک معیشت میں حصہ سالانہ 60 بلین ڈالر ہے اور ان کا بنیادی ہدف ترکیہ کو عالمی منڈیوں میں نمایاں مقام کی حامل ایک  طاقت بننا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ترکیہ میں سرگرم  امریکی فرموں نے ترکیہ کو ایک علاقائی مرکز کے  طور پر اپنی پوزیشنیں سنبھال رکھی ہیں۔



متعللقہ خبریں