ترکیہ کے مخالفین یکے بعد دیگرے غلط معلومات فراہم کرنے کی مہم میں مصروف ہیں : آلتون

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی پوسٹ میں، آلتون نے اس بات پر زور دیا کہ نفسیاتی جنگ کے مقصد سے چلائی جانے والی غلط معلومات کی مہموں کا مقصد جمہوریت اور جمہوری مذاکراتی کلچر پر دباؤ ڈالنا ہے

2018041
ترکیہ کے مخالفین یکے بعد دیگرے غلط معلومات فراہم کرنے کی مہم میں مصروف ہیں : آلتون

صدر کے اطلاعاتی  امور کے ڈائیریکٹر فخر الدین آلتون نے کہا کہ ترکیہ کے مخالفین یکے بعد دیگرے غلط معلومات کی مہم چلانے  پر   سوشل میڈیا کمپنیوں کو  غلط معلومات کے خلاف لڑنے کے لیے بہت زیادہ حساسرہنے سے متعلق متنبہ کیا ہے ۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی پوسٹ میں، آلتون نے اس بات پر زور دیا کہ نفسیاتی جنگ کے مقصد سے چلائی جانے والی غلط معلومات کی مہموں کا مقصد جمہوریت اور جمہوری مذاکراتی کلچر پر دباؤ ڈالنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غلط  خبریں اور ہیرا پھیری سے متعلق معلومات جمہوریت اور انسانی حقوق کے لیے واضح خطرہ ہیں، آلتون نے کہا کہ  غلط معلومات کی مہموں کا بنیادی ہدف سیاسی عدم استحکام اور سماجی انتشار پیدا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ نے 2002 کے بعد رجب طیب ایردوان کی سربراہی میں حکومتوں کی بدولت بہت سے شعبوں میں سنجیدہ پیش رفت کی ہے اور ایک علاقائی طاقت اور عالمی اداکار کے طور پر عالمی سیاست کے توازن رکھنے والے عناصر میں سے ایک بن گیا ہے۔ جبکہ ترکیہ ترقی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔ اور ترک  صدی کے وژن کے ساتھ آزادی، ترکیہ کے مخالفین نے مختلف عناصر  کو استعمال کیا ہے اور وہ  یکے بعد دیگرے غلط معلومات پھیلانے کی مہم میں مصروف ہیں۔

آلتون نے کہا کہ صدر کے اطلاعاتی  امور کے ڈائیریکٹر یٹ کے طور پر، ہم ان حملوں کو ختم کرنے کے لیے پوری عزم کے ساتھ اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں، اور اس عمل میں، ہم سوشل میڈیا کمپنیوں کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ غلط معلومات کے خلاف جنگ میں بہت زیادہ حساس رہیں۔



متعللقہ خبریں