نیٹو مشقوں کے دوران ترک پائلٹوں کی تعریف

ایئر ڈیفنڈر 2023 فضائی مشق، جو 12تا23 جون کو جرمنی کی قیادت میں منعقد ہوئی، نہ صرف جرمنی بلکہ مشرقی یورپ، بالٹک ریجن اور بحیرہ شمالی میں بھی تقریباً دو ہفتے تک جاری رہی ہیں

2003621
نیٹو مشقوں کے دوران ترک پائلٹوں کی تعریف

نیٹو کی تاریخ کی سب سے بڑی فضائی مشق ایئر ڈیفنڈر 2023 میں حصہ لینے والے ترک عملے اور پائلٹوں  کی   امریکہ   اور میزبان جرمنی کے افسران  نے تعریف کی ہے۔

ایئر ڈیفنڈر 2023 فضائی مشق، جو 12تا23 جون کو جرمنی کی قیادت میں منعقد ہوئی، نہ صرف جرمنی بلکہ مشرقی یورپ، بالٹک ریجن اور بحیرہ شمالی میں بھی تقریباً دو ہفتے تک جاری رہی ہیں ۔

آج ختم ہونے والی مشق میں  نیٹو 23 اتحادی ممالک کے علاوہ سویڈن اور جاپان کے 250 سے زائد طیاروں اور 10 ہزار ہوا بازوں نے حصہ لیا۔

ترکیہ نے تین F-16 طیاروں کے ساتھ ایئر ڈیفنڈر 2023 مشق میں حصہ لیا۔

ترک پائلٹوں اور ہوا بازوں نے مشق میں حصہ لینے والے اتحادی ممالک کے فوجیوں نے دل کھول کر تعریف کی ہے۔

امریکی پائلٹ  جوش  ہیگنز  نے کہا کہ ترک پائلٹ بہت اچھے اور پیشہ ور  ہیں ۔ وہ اپنا کام بہت اچھے طریقے سے کرتے ہیں اور انہوں نے حکمت عملی سے بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ میں نے ان کے ساتھ پرواز کرتے ہوئے ان سے کچھ اچھی چیزیں سیکھی ہیں۔

ایک جرمن افسر، جس نے نام ظاہر نہیں کیا ہے کہا ہے کہ میں نے 9 سال پہلے ترک ٹیم کے ساتھ کام کیا تھا۔ تو میں جانتا تھا کہ کیا توقع کرنی ہے۔ وہ بہت اچھے  ہیں ۔  ہمارا تعاون بھی ویسا ہی تھا جیسا کہ ہمیں نیٹو کے تمام اتحادیوں کے درمیان ہونے کی امید تھی۔ ترکی کی ٹیم نے بہت اچھے طریقے سے اپنا کردار ادا کیا۔



متعللقہ خبریں