ترکیہ میں نوجوانوں کی آبادی 13 ملین کے قریب ہے

ترکیہ کے ادارہ شماریات کی "نوجوانوں کےاعداد و شمار  2022" کی تحقیق کے مطابق ملک کی  15.2 فیصد آبادی 15تا24 سال کی عمر کے نوجوانوں پر مشتمل تھی

1987540
ترکیہ میں نوجوانوں  کی آبادی 13 ملین  کے قریب ہے

2022 کے آخر تک ترکیہ  میں نوجوانوں کی تعداد  12 ملین9 لاکھ 49 ہزار  817 تھی۔

ترکیہ کے ادارہ شماریات کی "نوجوانوں کےاعداد و شمار  2022" کی تحقیق کے مطابق ملک کی  15.2 فیصد آبادی 15تا24 سال کی عمر کے نوجوانوں پر مشتمل تھی۔

اس آبادی کا 51.2 فیصد نوجوان مردوں  اور 48.8 فیصد نوجوان خواتین  پر مشتمل ہے۔

دیکھا گیا ہے کہ ترکیہ میں نوجوانوں کی آبادی کا تناسب یورپی یونین کے 27 رکن ممالک کی نوجوان آبادی کے تناسب سے زیادہ ہے۔

یورپی یونین کے 27 رکن ممالک کے نوجوانوں کی آبادی کا تناسب 2022 میں 10.5 فیصد تھا۔



متعللقہ خبریں