ترکیہ میں آنے والے زلزلے کے بعد ابھی بھی معجزاتی طور پر لوگوں کو بچایا جا رہا ہے

26 سالہ مہمت علی شاکر اولو  اور 34 سالہ مصطفیٰ آوچی  کو زلزلے کے 261 ویں گھنٹے میں انطاکیہ  میں ایک عمارت کے ملبے سے زندہ بچالیا گیا ہے

1947602
ترکیہ میں آنے والے زلزلے کے بعد ابھی بھی معجزاتی طور پر لوگوں کو بچایا جا رہا ہے

6 فروری کو   قہرامان ماراش  سمیت  11 صوبوں میں   7.7 اور 7.6  شدت کے زلزلے جسے "صدی کی آفت"  قرار دیا گیا ہے کےبعد ریسکیو ٹیموں کی سرگرمیوں کے دائرہ کار  میں معجزاتی طور پر لوگوں کو بچانے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔

26 سالہ مہمت علی شاکر اولو  اور 34 سالہ مصطفیٰ آوچی  کو زلزلے کے 261 ویں گھنٹے میں انطاکیہ  میں ایک عمارت کے ملبے سے زندہ بچالیا گیا ہے۔

261 گھنٹے بعد زندہ نکالے  جانے والے اس شخص کو دیکھ کر   اہلِ خانہ  نے  خوشی کے آنسو بہائے۔

انطاکیہ میں  ملبے تلے سے  14 سالہ  سالہ عثمان حلیبیہ کو زلزلے کے 260 ویں گھنٹے میں ایک عمارت کے ملبے سے  زندہ بچا لیا گیا ۔

حلاب یہ حلابیہ  کو ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

قہرامان ماراش  کے علاقے  دُل قادر اولو  میں ایک اپارٹمنٹ میں کام کرنے والی ٹیمیں زلزلے کے 248 ویں گھنٹے میں 17 سالہ الینا اولمیز تک  عسائی حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

ڈاکٹروں نے الینا کے زندہ رہنے کو طبی معجزہ  قرار دیا ہے۔



متعللقہ خبریں