"شیر بحر-2024" مشقوں کا آغاز

ترک کوسٹ گارڈز کی زیر نگرانی  ان مشقوں میں ڈوبتی تجارتی کشتیوں کو بچانے اور مسافر بردار بحری جہازوں میں آتشزدگی کے خلاف  امدادی کاروائیوں کی مشقیں کی جائیں گی

2142746
"شیر بحر-2024" مشقوں کا آغاز

شیر بحر -2024 امدادی مشقوں کا آغاز  بحیرہ ایجیئن کے بین الاقومی پانیوں میں ہو گیا ہے۔

 ترک کوسٹ گارڈز کی زیر نگرانی  ان مشقوں میں ڈوبتی تجارتی کشتیوں کو بچانے اور مسافر بردار بحری جہازوں میں آتشزدگی کے خلاف  امدادی کاروائیوں کی مشقیں کی جائیں گی ۔

 ان مشقوں میں کوسٹ گارڈز کے دو کارویٹس،تین عدد کشتیاں ،دو طیارے اور دو ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں جن میں ترک بری و بحری افواج کے ہیلی کاپٹر بھی تعاون کر رہے ہیں۔

 ان مشقوں کے مشاہدے میں ترک کوسٹ گارڈز کے کمانڈر ایڈمیرل احمد قندیر اور تقریبا 39 غیر ملکی مبصرین شامل ہیں۔



متعللقہ خبریں