ترکش ایئر لائنزاوراقوام متحدہ، ورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن کے مفاہمت کی یادداشت پردستخط

یہ ممکنہ شراکت داری پائیدار سیاحت کے لیے ہماری وابستگی کو ظاہر کرتی ہے اور ایک عالمی ایئرلائن کے طور پر ہمارے کردار کو واضح کرتی ہے، جو دنیا بھر کے لوگوں اور ثقافتوں کو اکٹھا کرتی ہے

2142816
ترکش ایئر لائنزاوراقوام متحدہ، ورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن کے مفاہمت  کی یادداشت پردستخط

ترکش ایئر لائنز (THY) اور اقوام متحدہ (UN)، ورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن نے پائیدار سیاحت کے شعبے میں مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں ۔

مفاہمت کی یادداشت پر تبصرہ کرتے ہوئے، ترکش ایئر لائنز کے بورڈ کے چیئرمین اور ایگزیکٹو کمیٹی، احمد بولات نے کہا ہے کہ ہم پائیدار سیاحت کو فروغ دینے اور عالمی رابطوں کو مضبوط بنانے کے اپنے مشترکہ اہداف کو حاصل کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی سیاحت کے ساتھ ایک اسٹریٹجک شراکت داری قائم کرنے کا سفر شروع کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ممکنہ شراکت داری پائیدار سیاحت کے لیے ہماری وابستگی کو ظاہر کرتی ہے اور ایک عالمی ایئرلائن کے طور پر ہمارے کردار کو واضح کرتی ہے، جو دنیا بھر کے لوگوں اور ثقافتوں کو اکٹھا کرتی ہے۔

اقوام متحدہ کی ورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن کے وابستہ ممبران کے ڈائریکٹر آئن ولکو نے اس موقع پر کہا کہ میمورینڈم پر دستخط کے ساتھ، ہم پائیدار اور ذمہ دارانہ سیاحت کے لیے اپنے عزم کو آگے بڑھانے کے لیے شراکت داری پر دستخط کر رہے ہیں۔ ترکش ایئر لائنز سیاحت اور ثقافتی تبادلے کی حمایت کرنے میں ایک عالمی علمبردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاشبہ یہ ایک تاریخی دن ہے جو ہمیں شہری مصروفیت، ثقافتی تنوع کو فروغ دینے اور مقامی ورثے کو اجاگر کرنے کی اجازت دے گا۔



متعللقہ خبریں