ترکیہ: ہمارا آٹو موبیل منصوبہ دنیا کے قائد منصوبوں میں سے ایک ہو گا

ترکیہ کا آٹو موبیل پروجیکٹ 'ٹوگ' مختلف شعبوں میں دنیا کی رہبری کرے گا: وزیر صنعت و ٹیکنالوجی مصطفیٰ وارانک

1929491
ترکیہ: ہمارا آٹو موبیل منصوبہ دنیا کے قائد منصوبوں میں سے ایک ہو گا

ترکیہ کے وزیر صنعت و ٹیکنالوجی مصطفیٰ وارانک نے کہا ہے کہ "ترکیہ کا آٹو موبیل پروجیکٹ 'ٹوگ' مختلف شعبوں میں دنیا کی رہبری کرے گا"۔

وارانک، صارف الیکٹرانک میلے CES 2023 میں شرکت کے لئے، امریکہ کے دورے پر ہیں۔ میلے کے دوران انہوں نے ترکیہ کی مقامی گاڑی ٹوگ کے اسٹال کا دورہ کیا۔

یہاں اپنے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ "ترکیہ، آٹو موبیل انڈسٹری میں، نہایت مضبوط ملک ہے۔ ترکیہ 30 بلین ڈالر سے زائد برآمدات کر رہا ہے۔ تبدیل ہوتی اور شکل اختیار کرتی انڈسٹری کو ہم نے ٹوگ جیسے منصوبے کے ساتھ مستقبل کے لئے تیار  کیا ہے۔ ترکیہ کا آٹو موبیل منصوبہ دنیا کے قائد منصوبوں میں سے ایک ہو گا"۔

مصطفیٰ وارانک نے کہا ہے کہ ہمیں دنیا کے مختلف ممالک سے ٹوگ کی طلب موصول ہو رہی ہے۔ اس وقت وسطی ایشیاء، مشرق وسطیٰ، یورپ اور افریقہ سے ہمارے ساتھ رجوع کیا جا رہا  اور پوچھا جا رہا ہے کہ ہم یہ گاڑی کیسے حاصل کر سکتے ہیں یا پھر یہ کہ ہم اس گاڑی کے ڈیلر بننا چاہتے ہیں۔ یہی نہیں ٹوگ اپنے ماڈلوں اور اپنے سسٹم کے ساتھ بھی ایک مثالی منصوبہ ہے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ "ہم، فروری کے مہینے کے دوسرے نصف سے  ٹوگ کی طلب لینا شروع کر دیں گے اور مارچ کے آخر تک گاڑی ترکیہ کی شاہراہوں پر نظر آنا شروع ہو جائے گی"۔



متعللقہ خبریں