ترکیہ: OSCE وزراء کونسل اجلاس میں چاوش اولو ترکیہ کی نمائندگی کر رہے ہیں

اجلاس کے دوران ویٹیکن کے وزیر خارجہ رچرڈ گالگر کے ساتھ ملاقات میں ہم نے  یوکرین  سمیت علاقائی و عالمی حالات پر بات چیت کی: وزیر خارجہ میولود چاوش اولو

1913457
ترکیہ: OSCE وزراء کونسل اجلاس میں چاوش اولو ترکیہ کی نمائندگی کر رہے ہیں
agit genel sekreteri helga schmid-cavusoglu.jpg
vatikan disisleri bakani richard gallagher-cavusoglu.jpg

پولینڈ کی ٹرم چئیرمین شپ میں یورپی سلامتی و تعاون تنظیم OSCE کا وزراء کونسل اجلاس شروع ہو گیا ہے۔

پولینڈ کے شہر لوڈز میں منعقدہ کانفرنس 2 دن تک جاری رہی گی۔

کانفرنس میں ترکیہ کی نمائندگی وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کر رہے ہیں۔

لوڈز میں مصروفیات کے دائرہ کار میں چاوش اولو  نے ویٹیکن کے وزیر خارجہ رچرڈ گالگر کے ساتھ ملاقات کی۔

ملاقات سے متعلق سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ"OSCEوزراء کونسل اجلاس کے دوران ویٹیکن کے وزیر خارجہ رچرڈ گالگر کے ساتھ ملاقات میں ہم نے  یوکرین  سمیت علاقائی و عالمی حالات پر بات چیت کی"۔

واضح رہے کہ چاوش اولو قبل ازیں آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بائراموف اور OSCE کی سیکرٹری جنرل ہیلگا سکمڈ کے ساتھ بھی ملاقات کر چکے ہیں۔


ٹیگز: #OSCE

متعللقہ خبریں