ترکش ائیر لائینز پر پرواز کرنے والے مسافروں کی تعداد 60 ملین سے تجاوز کرگئی

ماہ اکتوبر میں 2019 کی اسی مدت کے مقابلے میں سیٹ کی گنجائش میں 8 فیصد اضافہ کرتے ہوئے 85.2 فیصد فل ہونے  کے ساتھاس ائیر لائِنز سے  6.6 ملین مسافروں  نے سفر کیا ہے

1904289
ترکش ائیر لائینز پر پرواز کرنے والے مسافروں کی تعداد 60 ملین سے تجاوز کرگئی

سال کے پہلے 10 مہینوں میں ترکش ایئر لائنز (THY) کے ذریعےپرواز کرنے  والے  مسافروں کی تعداد 60.5 ملین تک پہنچ گئی ہے۔

ترکش ایئر لائنز نے پبلک ڈسکلوزر پلیٹ فارم پر اکتوبر کے لیے ہوائی ٹریفک کے نتائج کا اعلان کیا ہے۔

ماہ اکتوبر میں 2019 کی اسی مدت کے مقابلے میں سیٹ کی گنجائش میں 8 فیصد اضافہ کرتے ہوئے 85.2 فیصد فل ہونے  کے ساتھاس ائیر لائِنز سے  6.6 ملین مسافروں  نے سفر کیا ہے۔

گزشتہ ماہ کے اعداد و شمار کو حتمی شکل دینے کے ساتھ، سال کے پہلے 10 مہینوں میں THY کے ذریعے لے جانے والے مسافروں کی تعداد 60.5 ملین تک پہنچ گئی۔

اکتوبر کے آخر تک، THY کی طرف سے لے جانے والے کارگو ، جس کے بیڑے میں 388 طیارے شامل  ہیں، 2019 کی اسی مدت کے مقابلے میں 11.2 فیصد اضافہ ہوا اور 1.4 ملین ٹن تک پہنچ گیا ہے ۔



متعللقہ خبریں