امریکہ کی یونانی قبرصی انٹظامیہ پر ہتھِاروں کی پابندی کے خاتمے پر چاوش اولو کا شدید ردِِ عمل

موعلا میں اپنے بیان میں، چاووش اولو نے کہا کہ امریکہ قبرص میں برسوں سے توازن کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، اور یہ کہ گزشتہ دو سالوں میں یہ صورتحال بدل  چکی ہے  اور  امریکہ اب کھل کر یونان کا ساتھ دے  رہا ہے

1886821
امریکہ کی یونانی قبرصی انٹظامیہ  پر ہتھِاروں  کی پابندی کے خاتمے پر چاوش اولو کا شدید ردِِ عمل

وزیر خارجہ  میولود چاوش اولو  نے  امریکہ  کی طرف سے یونانی قبرصی انتظامیہ پر ہتھیاروں کی پابندی کے خاتمے کے حوالے سے کہا ہے کہ  ہم امریکہ کے اس فیصلے کا ٹھوس  جواب  دیں گے۔ اگر آپ  کشیدگی کو ہوا دینا چاہتے ہیں تو  ہم جزیرے پر وہی  کچھ کریں گے جو ہمارے لیے ضروری ہوگا۔

موعلا میں اپنے بیان میں، چاووش اولو نے کہا کہ امریکہ قبرص میں برسوں سے توازن کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، اور یہ کہ گزشتہ دو سالوں میں یہ صورتحال بدل  چکی ہے  اور  امریکہ اب کھل کر یونان کا ساتھ دے  رہا ہے۔

وزیر  خارجہ چاوش اولو نے کہا کہ ترکی امریکہ کے اس فیصلے کا ٹھوس اقدامات  کرتے ہوئے ہی جواب دے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ  علاقے میں  کشیدگی کو ہوا دینا چاہتا  ہے تو   ہم بھی خاموش نہیں رہیں گے اور جزیرے میں ہو کچھ کریں گے جو ہمیں کرنے کی ضرورت ہے۔



متعللقہ خبریں