سویڈن اور فن لینڈ کی بھیجی گئیں دستاویزات ترکی کی توقعات پر پورا نہیں اترتی: چاوش اولو

میولود چاوش اولو  نے ناروے کے وزیر خارجہ Anniken Huitfeldt اور آئرش وزیر خارجہ اور دفاع سائمن Coveney کے ساتھ ملاقات کے بعد منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

1844208
سویڈن اور فن لینڈ کی بھیجی گئیں دستاویزات ترکی کی توقعات پر پورا نہیں اترتی: چاوش اولو

وزیر خارجہ چاوش اولو نے کہا کہ انہوں نے سویڈن اور فن لینڈ کی جانب سے نیٹو کی رکنیت کے لیے ترکی کو بھیجی گئی دستاویزات توقعات سے بہت دور  ہونے سے آگاہ کردہا ہے۔

میولود چاوش اولو  نے ناروے کے وزیر خارجہ Anniken Huitfeldt اور آئرش وزیر خارجہ اور دفاع سائمن Coveney کے ساتھ ملاقات کے بعد منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

ترکی  کے کب تک سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو کی رکنیت کی مخالفت جاری  رکھنے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے چاوش اولو  نے کہا کہ یہ ان دونوں ممالک کے ترکی کو جواب دینے پر منحصر ہے۔

چاوش اولو نے کہا کہ ترکی نے اس مسئلے پر اپنی توقعات اور خدشات نیٹو اور سویڈن اور فن لینڈ دونوں کو واضح اور تحریری انداز میں  آگاہ کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ترکی ان ممالک میں سے ایک ہے جو نیٹو کی کھلے دروازے کی پالیسی کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے کہااب، ہمیں ایک معاہدے پر آنے کی ضرورت ہے کہ یہ دونوں ممالک ہماری توقعات پر کب اور کیسے پورا اتریں گے۔

انہوں نے کہا کہ نیٹو سے ایک مشترکہ مفاہمتی دستاویز ترکی کو بھیجی گئی تھی، اور یہ کہ سویڈش وزیر اعظم میگدالینا اینڈرسن کے مشیر نے ایک دستاویز انقرہ کو بھیجی تھی اور ہم نے نیٹو اور ان ممالک دونوں کو بتایا ہے کہ ہمیں بھیجی گئی یہ دستاویزات ہماری توقعات پر پورا نہیں اتری ہیں۔ اب ہم ان کو مرتب کر کے جمع کریں گے اور ان کے خلاف اپنا  اپنے جواب سے آگاہ کریں گے۔  اگر مذاکرات کو کامیاب بنانا ہے تو   دستاویز بھیجی کی دستاویز  کو بنیاد بنانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کب کے سوال کا جواب دینا درست نہیں ،  کیونکہ یہ ممالک ہمارے تحفظات کو کب اور کیسے پورا کریں گےاب ان پر  منحصر ہے،  گیند  اب ان کے کورٹ میں ہے۔ میں ایک بار پھر یاد دلانا چاہوں گا کہ ہم ان سے تحریری جواب کی توقع کرتے ہیں۔



متعللقہ خبریں