ترکی کی بحری جہاز اور یاٹ کی برآمدات میں بے حد اضافہ

ٹرکش ایکسپورٹرز اسمبلی (ٹی آئی ایم) کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے 5 مہینوں میں ترکی کی برآمدات میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 20.4 فیصد اضافہ ہوا اور اس کی مقدار102 ارب 504 ملین ڈالر رہی ہے

1837345
ترکی کی بحری جہاز اور یاٹ کی برآمدات میں  بے حد اضافہ

ترکی کی بحری جہاز اور یاٹ کی برآمدات 2021 کے اسی عرصے کے مقابلے میں سال کے پہلے 5 مہینوں میں 26.3 فیصد بڑھ کر 577 ملین 86 ہزار ڈالر تک پہنچ  گئی  ہیں۔

ٹرکش ایکسپورٹرز اسمبلی (ٹی آئی ایم) کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے 5 مہینوں میں ترکی کی برآمدات میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 20.4 فیصد اضافہ ہوا اور اس کی مقدار 102 ارب 504 ملین ڈالر رہی ہے۔

مذکورہ عرصے میں 577 ملین 86 ہزار ڈالر مالیت کے بحری جہاز اور کشتیاں 125 ممالک کو برآمد کی گئیں۔ ترکی کی کل برآمدات میں جہاز اور یاٹ کی برآمدات کا حصہ 0.6 فیصد ہے۔

ناروے وہ ملک تھا جس کو اس عرصے میں اس شعبے نے سب سے زیادہ برآمدات کی ہیں ۔ سال کی پہلی سہ ماہی میں ناروے کو 215 ملین 362 ہزار ڈالر مالیت کے بحری جہاز اور کشتیاں برآمد کی گئیں۔

اس کے بعد پاکستان کو 37 ملین 331 ہزار ڈالر کے ساتھ، 29 ملین 114 ہزار ڈالر کے ساتھ مارشل آئی لینڈ، 27 ملین 119 ہزار ڈالر کے ساتھ کویت اور 24 ملین 704 ہزار ڈالر کے ساتھ آئرلینڈ  کا نمبر آتا ہے۔



متعللقہ خبریں