ریزے کی چار ماہ میں 2.8 ملین ڈالر کی آمدنی

ایسٹرن بلیک سی ایکسپورٹرز یونین بورڈ کے ڈپٹی چیئرمین احمد حامدی گرُ دوان  نے کہا کہ سال کے 4 مہینوں میں ریزے  سے 19 ممالک کو چائے برآمد کی گئی ہے

1828311
ریزے کی  چار ماہ  میں  2.8 ملین ڈالر کی آمدنی

ریزےنے رواں سال جنوری سے اپریل کے عرصے میں چائے کی برآمدات سے 2 ملین 869 ہزار 310 ڈالر  کی آمدنی حاصل کی ہے۔

ایسٹرن بلیک سی ایکسپورٹرز یونین بورڈ کے ڈپٹی چیئرمین احمد حامدی گرُ دوان  نے کہا کہ سال کے 4 مہینوں میں ریزے  سے 19 ممالک کو چائے برآمد کی گئی ہے۔

 انہوں نے  کہا کہ اس عرصے میں 1045 ٹن چائے کے عوض 2 ملین 869 ہزار 310 ڈالر  کی آمدنی حاصل کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیلجیم، یوکرین اور امریکہ  کو  سب سے زیادہ چائے فروخت کی گئی ہے۔ بیلجیئم کو ایک ملین 660 ہزار 323 ڈالر  مالیت کی چائے، یوکرین کو 297 ہزار 873 ڈالر مالیت  کی  اور امریکہ کو 152 ہزار 978 ڈالر مالیت  کی چائے برآمد کی گئی ہے۔

انہوں نے برآمدی ممالک کی بڑھتی ہوئی تعداد کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا   کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے  دوران ، جنوری-اپریل 2022 میں متحدہ عرب امارات، کینیڈا، سینیگال، ازبکستان، مالڈووا، مالٹا اور البانیہ کو چائے برآمد کی گئی۔



متعللقہ خبریں