ترکی: ہم 'روانڈا قتل عام' کو قلبی حزن کے ساتھ یاد کر رہے ہیں

افریقہ کی تاریخ میں سیاہ الفاظ میں رقم 'روانڈا قتل عام' کو ہم قلبی حزن کے ساتھ یاد کر رہے ہیں۔ ہم دوست روانڈا حکومت اور عوام کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں: فخر الدین آلتن

1809299
ترکی: ہم 'روانڈا قتل عام' کو قلبی حزن کے ساتھ یاد کر رہے ہیں

ترکی صدارتی دفتر محکمہ مواصلات کے سربراہ فخر الدین آلتن نے روانڈا قتل عام کی مذمت کی ہے۔

آلتن نے سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں اسلامو فوبیا اور نفرت پر مبنی جرائم کی طرف توجہ مبذول کروائی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "افریقہ کی تاریخ میں سیاہ الفاظ میں رقم 'روانڈا قتل عام' کو ہم قلبی حزن کے ساتھ یاد کر رہے ہیں۔ ہم دوست روانڈا حکومت اور عوام کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں"۔

اسلامو فوبیا کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے آلتن نے کہا ہے کہ "بحیثیت ترکی ہم گلوبل سطح پر نسلیت پرستی، غیر ملکی دشمنی، اسلامو فوبیا اور نفرت کے جرائم کے سدّباب کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے"۔

واضح رہے کہ روانڈا میں 1994 میں انتہا پسند ہوتووں نے تقریباً 100 دنوں میں 8 لاکھ تتسیوں اور معتدل ہوتووں کو ہلاک کر دیا تھا۔



متعللقہ خبریں