جزیرہ قبرص کے کھلے سمندر میں  6.4 کی شدت کا زلزلہ

سطح سمندر سے 5 کلو میٹر کی گہرائی  میں  آنے والے زلزلے کا مرکز مرسن کی تحصیل انا مور سے  تقریباً 134 کلو میٹر کے فاصلے پر تھا

1760420
جزیرہ قبرص کے کھلے سمندر میں  6.4 کی شدت کا زلزلہ

بحیرہ روم میں جزیرہ قبرص کے کھلے سمندر میں  6.4 کی شدت کا زلزلہ  آیا ہے۔

آفات و ہنگامی  حالات     کے انتظامیہ  دفتر  کی ویب سائٹ پر جاری   کردہ معلومات کے مطابق  ترکی کے مقامی وقت کے مطابق  علی الصبح 4 بجکر 7 منٹ پر جزیرہ قبرص کے  جنوب مغربی  جانب   زیر سمندر 6.4 کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

سطح سمندر سے 5 کلو میٹر کی گہرائی  میں  آنے والے زلزلے کا مرکز مرسن کی تحصیل انا مور سے  تقریباً 134 کلو میٹر کے فاصلے پر تھا۔

سماجی میڈیا  پر شیئر کردہ معلومات کے مطابق  زلزلے کے جھٹکے  انطالیہ، مرسن، خطائے، ادانہ، اسپارتہ، بردر اور قونیا میں بھی محسوس کیے گئے۔

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر ایرسن تاتار   نے  اطلاع دی ہے کہ بحیرہ روم  کے علاقے میں  زلزلے سےکسی قسم کے نقصان  کا تعین نہیں ہوا۔



متعللقہ خبریں