انطالیہ آنے والے سیاحوں کی تعداد میں بے حد اضافہ

انطالیہ، جہاں وبا کے دور میں وزارت ثقافت اور سیاحت کی قیادت میں ہوٹلوں اور سیاحتی اداروں میں سیف ٹورازم سرٹیفکیٹ پروگرام نافذ کیا گیا تھا، وہ "صحت مند اور محفوظ سیاحت کا مرکز بن  گیا ہے

1728129
انطالیہ آنے والے سیاحوں کی تعداد  میں بے حد اضافہ

ترکی کے پسندیدہ سیاحتی مرکز انطالیہ نے نئی قسم کی کورونا وائرس (کوویڈ 19) کی وبا کے باوجود سال کے پہلے 10 مہینوں میں 8.6 ملین سے زیادہ سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔

انطالیہ، جہاں وبا کے دور میں وزارت ثقافت اور سیاحت کی قیادت میں ہوٹلوں اور سیاحتی اداروں میں سیف ٹورازم سرٹیفکیٹ پروگرام نافذ کیا گیا تھا، وہ "صحت مند اور محفوظ سیاحت کا مرکز بن  گیا ہے۔

کووڈ-19 کی وجہ سے پچھلے سال صرف  3.5ملین  سیاح انطالیہ تشریف لائے تھےجبکہ    اس سال ویکسین  کی شرح میں اضافے اور سفری پابندیوں کے خاتمے کے بعد چھٹیاں منانے والوں کا مرکز بن گیا ہے۔

گزشتہ تین  ماہ کے اعداد و شمار کے مطابق اواخر ہفتہ  روزانہ اوسطاً ایک لاکھ  غیر ملکی سیاح   تشریف لائے جبکہ  گزشتہ  دس ماہ کے اعداد و شمار کے مطابق  آٹھ ملین چھ لاکھ 16 ہزار سیاح انطالیہ تشریف لائے ۔

انطالیہ  آنے والے سیاحوں کے مطابق روسی سیاح پہلے  نمبر پر  رہے  ۔ روس سے گزشتہ دس ماہ کے دوران گزشتہ سال کے مقابلے  میں 145 فیصد اضافے کے ساتھ 3 ملین  چار لاکھ  48 ہزار سیاح تشریف لائے  ۔

جبکہ  یوکرین سے  ایک ملین  دو لاکھ 58 ہزار  138 سیاح تشریف لائے اور اس طرح یوکرائن  دوسرے نمبر پر رہا ۔

انطالیہ جس نے گزشتہ سال کے پہلے 10 مہینوں میں تین لاکھ  35 ہزار 484 جرمن سیاحوں کی میزبانی کی، اس سال اسی عرصے میں 247 فیصد اضافے کے ساتھ ایک  ملین ایک   لاکھ 64 ہزار 338 جرمن سیاحوں کی میزبانی کی۔



متعللقہ خبریں