بریٹ میک گرک نامی امریکی دہشتگردوں کو اسلحہ دیتا ہے:ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  نے کہا ہے کہ  بریٹ میک گرک نامی امریکی شخص دہشتگرد تنظیموں کو اسلحہ اور ان کی پشت پناہی کرتا ہے

1712847
بریٹ میک گرک نامی امریکی دہشتگردوں کو اسلحہ دیتا ہے:ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  نے کہا ہے کہ  بریٹ میک گرک نامی امریکی شخص دہشتگرد تنظیموں کو اسلحہ اور ان کی پشت پناہی کرتا ہے۔

 صدر ایردوان نے روس سے وطن واپسی پر صحافیونںکے سوالوں کے جواب دیئے۔

انہوں نے کہا کہ  صدر پوٹین کے ساتھ ملاقات میں ہم نے دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی  سمیت علاقائی صورت حال پر غور کیا،میں نے شام  کے معاملے میں  ترکی کے موقف اور خدشات سے بھی آگاہ کیا اور واضح کیا کہ روس اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

 صدر ایردوان نے کہا کہ  اب تک ادلب کے لیے چار لاکھ  جبکہ مجموعی طور پر دس لاکھ شامی پناہ گزین وطن واپس لوٹ چکے ہیں جبکہ باقی ماندہ شامیوں کی بحفاظت وطن واپسی کے لیے ضروری اقدامات جاری ہیں،

 صدر نے کہا  کہ ہم نے پی کےکے کے کے بعض ارکان کی ماسکو میں موجودگی پر بھی بات کی اسی طرح جیسے اس تنظیم  کو وائٹ ہاوس میں بھی خوش آمدید کہا گیا تھا۔ہمیں معلوم ہے کہ بریٹ میک گرک نامی امریکی شخص مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں دہشتگرد تنظیموں کو اسلحہ دینے سمیت ان کی پشت پناہی بھی کرتا ہے۔یہ شخص پی کےکے کے سرغناوں میں سے ایک ہے ،مجھے معلوم ہے کہ میرے یہ الفاظ بعض لوگوں کو ناگوار گزریں گے مگر یہ وہی شخص ہے جو کہ دہشت گرد تنظیموں کے  ساتھ اٹھتا بیٹھتا ہے۔مجھے یہ گوارا نہیں کہ وہ ہمارے اس خطے میں دہشتگردوں کے  ساتھ گھومتا پھرتا رہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ امریکہ جلد یا بدیر  شام سے نکلتے ہوئے وہاں کے فیصلوں کا حق شامی عوام کو دے گا۔ ہمیں انسداد دہشتگردی کے معاملے میں مزید یک جہتی کی ضرورت ہے

 



متعللقہ خبریں