ترک۔مصر تعلقات ،نائب وزیر خارجہ انقرہ کے دورے پر

وزیرخارجہ مولود چاؤش اولو نے کہا کہ تعلقات میں بہتری کے لیے ترک اور مصری حکام کے درمیان ملاقات میں متعدد مثبت اقدامات کیے گئے ہیں

1704044
ترک۔مصر تعلقات ،نائب وزیر خارجہ انقرہ کے دورے پر

ترکی  اور مصر تعلقات بہتر بنانے کی کوشش میں ہیں۔

خبر کےمطابق، آج ایک مصری وفد  نائب وزیر خارجہ حمدی سناد لوزا کی  قیادت میں ترکی پہنچا ہے۔

اس موقع پر  وزیرخارجہ مولود چاؤش اولو نے کہا کہ تعلقات میں بہتری کے لیے ترک اور مصری حکام کے درمیان ملاقات میں متعدد مثبت اقدامات کیے گئے ہیں۔

بتایاگیا ہے کہ اس سلسلے میں انقرہ میں دونوں ممالک کے حکام کی دوسری گول میز ملاقات منعقد ہوئی۔

واضح رہے کہ سن 2013 میں مصر میں فوجی جنرل عبدالفتاح السیسی نے منتخب صدر محمد مرسی کے اقتدار کا خاتمہ کیا تھا، تو ترکی نے مصر سے اپنا سفیر واپس بلا لیا تھا، اس کے جواب میں مصر نے بھی ترکی سے اپنا سفیر واپس بلا لیا تھا، تب سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔



متعللقہ خبریں