ترکوں کے لیے اناطولیہ کے دروازے کھولنے والی فتح ملازگرت کی ویڈیو جاری کردی گئی

صدر کے اطلاعاتی امور کے ڈرایکٹر  فخر الدین آلتون نے فتح کی سالگرہ کے لیے تیار کردہ ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی ہے

1697732
ترکوں کے لیے اناطولیہ  کے دروازے کھولنے والی فتح ملازگرت کی ویڈیو جاری کردی گئی

صدر کے اطلاعاتی امور کے ڈرایکٹریٹ نے ترکی کے لیے اناطوللیہ  کے دروازے کھولنے  والی فتح  ملازگرت  کی  950 ویں سالگرہ کی  ایک ویڈیو  جاری کی ہے۔

صدر کے اطلاعاتی امور کے ڈرایکٹر  فخر الدین آلتون نے فتح کی سالگرہ کے لیے تیار کردہ ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی ہے ۔

انہوں نے اس موقع پر کہا ہے کہ  فتح ملازگرت  کی 950 ویں سالگرہ کے موقع پر  عظیم کمانڈر سلطان  آلپ ارسلان  اور ان کے قریبی ساتھیوں کی شہادت پر  اللہ سے ان کی مغفرت  اور دعاوں کے ساتھ ان کی یاد منائِ جا رہی ہے۔

ویڈیو جسے " اگر اناطولیہ قائم ہے تو ہم بھی  یہاں پر موجود ہیں " کے الفاظ استعمال کیے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ  سلطان آلپ ارسلان  کے عظیم فتح سے پہلے کہے گے الفاظ  ، "یا تو میں فاتح بنوں گا ، اپنے مقصد تک پہنچوں گا ، یا میں شہید بن کر جنت میں جاؤں گا۔" کے الفاظ سے شروع ہونے والی ی اس   ویڈیو  میں اناطولیہ  کی جنگ آزادی  کی  جدوجہد کو پیش کیا گیا ہے۔

ویڈیو میں  950 سال قبل کی ہیجان خیز کیفیت کو محسوس کرتے ہوئے اپنی فطرت ، تاریخ اور لوگوں  کے جوش و جذبے کو پیش کیا گیا ہے۔ یہ ویڈیو " فتح  ملازگرت کی مبارکباد " کے الفاظ سے اپنے اختتام کو پہنچتی ہے۔  

 



متعللقہ خبریں