ترکی نہ تو کسی کی انتظار گاہ ہے اور نہ ہی بنے گا: فخر الدین آلتن

افغان مہاجرین کے بارے میں امریکہ کی اپیل ناقابل قبول ہے، ہم  پوری طاقت سے اپنی سرحدوں کی حفاظت  کرنا جاری رکھیں گے: فخر الدین آلتن

1685512
ترکی نہ تو کسی کی انتظار گاہ ہے اور نہ ہی بنے گا: فخر الدین آلتن

ترکی صدارتی دفتر محکمہ مواصلات کے سربراہ فخر الدین آلتن نے کہا ہے کہ "ترکی نہ تو کسی کا ویٹنگ روم  ہے اور نہ ہی بنے گا"۔

فخر الدین آلتن نے افغان مہاجرین کے بارے میں امریکہ کے جاری کردہ اعلان کے بعد میڈیا ادارے بلوم برگ کے لئے بیانات جاری کئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ " ترکی نہ تو کسی کی انتظار گاہ ہے اور نہ ہی بنے گا۔  امریکی وزارت دفاع کی طرف سے امریکی فنڈنگ کے حامل  منصوبوں اور اداروں میں ملازم بعض افغان شہریوں کو تیسرے ملک میں جا کر امریکہ میں پناہ کی درخواست پیش کرنے  کی اپیل پر ہمیں سخت تشویش کا سامنا ہے۔

فخر الدین آلتن نے کہا ہے کہ  ترکی میں سالوں سے 4 ملین سے زائد مہاجرین کی موجودگی کو پیش نظر رکھتے ہوئے بے مہار نقل مکانی کا سبب بننے والی اس اپیل کا کو ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ "ہم  پوری طاقت سے اپنی سرحدوں کی حفاظت  کرنا جاری رکھیں گے"۔

واضح رہے کہ کہ امریکہ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "بعض افغان مہاجرین، ترکی سمیت تیسرے ممالک سے امریکہ کو نقل مکانی کی درخواست پیش کر سکتے ہیں"



متعللقہ خبریں