ترکی: جنگلاتی آگ کی لپیٹ میں آئے 63 مقامات میں سے 43 مقامات پر حالات قابو میں

متعلقہ ادارے اور تنظیمیں تقریباً 4 ہزار افراد کے عملے، سینکڑوں گاڑیوں اور متعلقہ  سامان کے ساتھ 21 اضلاع میں لگی جنگلاتی آگ  کو بجھانے کے لئے زمین اور فضاء سے  مصروفِ عمل ہیں: آلتن

1682604
ترکی: جنگلاتی آگ کی لپیٹ میں آئے 63 مقامات میں سے 43 مقامات پر حالات قابو میں

ترکی بھر میں دو روز سے جنگلاتی آگ کی لپیٹ میں آئے 63 مقامات میں سے 43 پر قابو پا لیا گیا ہے۔

وزیر مواصلات فخر الدین آلتن  نے سوشل میڈیا پیج سے "ہماری حکومت جنگلات  کو بچانے کے لئے کمر بستہ ہے" کے عنوان سے ویڈیو جاری کی ہے۔ ویڈیو میں انہوں نے جنگلات کی آگ کو بجھانے کے لئے مصروف عمل گاڑیوں، طیاروں اور عملے  کی تعداد کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں۔

پیغام میں آلتن نے کہا ہے کہ "متعلقہ ادارے اور تنظیمیں تقریباً 4 ہزار افراد کے عملے، سینکڑوں گاڑیوں اور متعلقہ  سامان کے ساتھ 21 اضلاع میں لگی جنگلاتی آگ  کو بجھانے کے لئے زمین اور فضاء سے  مصروفِ عمل ہیں"۔

انہوں نے کہا ہے کہ دو دن سے آگ سے جھلستے 63 مقامات میں سے 43  مقامات پر حالات قابو میں ہیں اور آگ بجھانے  کا کام نہایت احتیاط کے ساتھ جاری ہے۔



متعللقہ خبریں