"ترکی ناقابل تسخیر ہے" 15 جولائی کی داستان سنہرے حروف میں رقم ہوگی:ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے  کہا ہے کہ  15 جولائی  حق کا باطل ہر عدل کا ظلم پر اور استقلال و استسقال پر غالب آنے کا دن ہے

1675861
"ترکی ناقابل تسخیر ہے" 15 جولائی کی داستان سنہرے حروف میں رقم ہوگی:ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے  کہا ہے کہ  15 جولائی  حق کا باطل ہر عدل کا ظلم پر اور استقلال و استسقال پر غالب آنے کا دن ہے ۔

 صدر ایردوان نے ترک پارلیمان میں شہدائے 15 جولائی  کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کیا۔

 صدر نے کہا کہ  15 جولائی قومی ارادے ،ترک قوم اور ڈیموکریسی کے متوالوں کی جیت کا دن ہے۔ یہ دن حق کے باطل پر عدل و انصاف کا باطل پر اور استقلال کا اااستسقال پر غالب آنے کا نام ہے۔ ہماری قوم نے اس دن اپنی مزاحمت سے بغاوت کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے وطن عزیز کی بقا  کا تحفظ  ممکن بنایا ۔ اس جدو جہد میں ہر عمر کے افراد نے دنیا کو یہ ثاب کر دیا کہ ترکی نا قابل تسخیر ملک ہے،ترک قوم  نے سڑکوں پر اپنی آزادی کا تحفظ کرتےہوئے ترک پارلیمان کے سائے تلے ڈیموکریسی اور قومی ارادے کی بھی حفاظت کی ہے،پارلیمانی ارکان نے بھی اس دن  شایان شان عمللی مظاہرے سے بموں کی گھن گرج میں اپنی ذمے داریاں احسن طریقے سے پوری کی ہیں جس پر میں ان کا اور ترک قوم کا مشکور ہیں۔

صدر ایردوان نے مزید کہا کہ پندرہ جولائی  کی رات  جنہوں نے بھی  مادر وطن کی پاسبانی میں اپنا فرض ادا کیا اس کی داستان عالمی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھی جائے گی ۔

 

 

 



متعللقہ خبریں