ترکی: غزہ میں تیکا کی امدادی کاروائیاں جاری

غزہ کے زخمیوں پر مرہم رکھنے کے لئے ترکی کی تعاون و ترقیاتی ایجنسی امدادی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے

1663217
ترکی: غزہ میں تیکا کی امدادی کاروائیاں جاری

ترکی تعاون و ترقیاتی ایجنسی' تیکا' کی طرف سے ، 10 سے 21 مئی کی تاریخوں میں  غزہ پر اسرائیلی حملوں کے دوران، شروع کی گئی امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔

تیکا غزہ آفس سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ حملوں کے دنوں میں گھر تباہ ہونے کی وجہ سے اسکولوں میں پناہ پر مجبور 50 ہزار افراد کے لئے تازہ کھانا تقسیم کیا جا رہا ہے علاوہ ازیں 1600 کنبوں میں خوراک کے پیکٹ اور 1600 کنبوں میں حفظانِ صحت کے پیکٹ تقسیم کئے گئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ زخمیوں کی فوری طبّی امدادی کے لئے ادوات  اور دیگر ضروری طبّی سازو سامان سے 500 سے زائد افراد نے استفادہ کیا ہے۔

گھروں کی تباہی کے بعد اسکولوں یا عزیز و اقارب کے پاس مقیم شہریوں کو بستروں کی امداد فراہم کی گئی ہےجس سے ایک ہزار سے زائد کنبے استفادہ کریں گے۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے10 مئی کو غزہ پر حملوں کا سلسلہ شروع کیا جو 21 مئی کو حماس کے ساتھ فائر بندی کا سمجھوتہ طے پانے تک جاری رہا۔  


ٹیگز: #تیکا , #غزہ

متعللقہ خبریں