ہم اسرائیل پر عدالتی کاروائی کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں: شین توپ

ہم، اسرائیل پر عدالتی کاروائی کے اختیار سے متعلق بین الاقوامی تعزیراتی عدالت کے  فیصلے کی اور اس معاملے میں اٹھائے جانے والے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں: مصطفیٰ شین توپ

1650498
ہم اسرائیل پر عدالتی کاروائی کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں: شین توپ

ترکی قومی اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ شین توپ نے کہا ہے کہ ہم اسرائیل پر عدالتی کاروائی کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔

مصطفیٰ شین توپ نے اپنے دورہ پاکستان کےدوران دارالحکومت اسلام آباد میں مقامی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کی۔

مسئلہ فلسطین کے بارے بات کرتے ہوئے انہوں نے فلسطین میں جنگی جرائم کے حوالے سے اسرائیل پر عدالتی کاروائی کا اختیار رکھنے سے متعلق بین الاقوامی تعزیراتی عدالت کے  فیصلے کا حوالہ دیا اور کہا ہے کہ ہم اس فیصلے کی  اور اس معاملے میں اٹھائے جانے والے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے معاملے میں ایسا کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا کہ جو پائیدار نتائج کا حامل ہو۔ حالیہ ماہِ رمضان میں پہلے مشرقی القدس میں اور اس کے بعد غزہ میں پیش آنے والے واقعات نے دنیا بھر میں 2 بلین مسلمانوں کو بے حد رنجیدہ کیا ہے۔

شین توپ نے کہا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کی زیرِ قیادت سربراہی سطح پر ڈپلومیٹک کاروائیاں کی گئیں۔ ترکی نے، اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کے سدباب، اس دہشت گردی کے ذمہ داروں پر عدالتی کاروائی اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے ضروری اقدامات کے خاطر عالمی سطح پر ڈپلومیٹک ٹریفک کا آغاز کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں فلسطین میں مسئلے کے پائیدار حل اور فلسطین حکومت کے قیام کی جہت میں کوششیں کرنا چاہئیں۔



متعللقہ خبریں