پریس کانفرنس میں THY کی سرپرائز شرکت

یورپی یونین کمیشن کے شعبہ توسیعی امور کے رکن اولیور ورہیلی اور البانیہ کے وزیر اعظم ایڈی راما کی پریس کانفرنس میں THY کی سرپرائز شرکت نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

1635078
پریس کانفرنس میں THY کی سرپرائز شرکت

یورپی یونین کمیشن کے شعبہ توسیعی امور کے رکن اولیور ورہیلی اور البانیہ کے وزیر اعظم ایڈی راما کی پریس کانفرنس کے دوران پیچھے سے ٹرکش ائیر لائنز کا طیارہ گزرنے سے دلچسپ منظر سامنے آیا۔

اولیور ورہیلی نے دارالحکومت تیرانہ میں یورپی یونین کی طرف سے البانیہ بھیجی گئی ویکسین کی تقریب وصولی میں وزیر اعظم ایڈی راما کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

پریس کانفرنس کے دوران ٹرکش ائیر لائنز THYکے طیارے نے رن وے پر آگے بڑھنا شروع کر دیا۔دونوں لیڈر THY کا نام لے کر مسکرائے۔

یہ مناظر ٹیلی ویژن چینلوں پر لائیو نشر کئے گئے  اور ویڈیو ایک مختصر مدت میں متعدد دفعہ سوشل میڈیا پر شئیر کی گئی۔

 ویڈیو کے ساتھ "بالقانی ممالک کے لئے ترکی کی خارجہ پالیسی کو اس سے زیادہ بہتر شکل میں بیان نہیں کیا جا سکتا تھا" کے الفاظ استعمال کئے گئے۔


ٹیگز: #THY

متعللقہ خبریں