بارودی سازو سامان کی تیاری میں جلد ہی بیرونی انحصار ختم کریں گے:ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  نے کہا ہےکہ ہم جلد ہی فضائی بموں،اسلحے،میزائلوں اور دیگر جنگی سازو سامان  کے حوالے سے دیگر ممالک پر انحصارختم کر لیں گے

1631234
بارودی سازو سامان کی تیاری میں جلد ہی بیرونی انحصار ختم کریں گے:ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  نے کہا ہےکہ ہم جلد ہی فضائی بموں،اسلحے،میزائلوں اور دیگر جنگی سازو سامان  کے حوالے سے دیگر ممالک پر انحصارختم کر لیں گے۔

 صدر ایردوان نے ادارہ برائے کیمیائی صنعت و مشینری کی جانب سے بارودسان راکٹ ساز کارخانے  کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں اس بات کا اظہار کیا ۔

انہوں نے کہا کہ  توانائی کے حامل سازو سامان  پر منحصر کارخانے کی بدولت ترکی، نئی نسل کے  دھماکہ خیز مواد کی تیاری میں  استعداد وقابلیت کا مظاہرہ کر رہا ہے اور جلد ہی ہم بیرونی ممالک سے درآمد شدہ ماڈیولز کے بارودی نظام کو ملکی سطح پر تیار کر سکیں گے۔

صدر نے مزید کہا  کہ اس کارخانے کے قیام سے نجی شعبوں کے ساتھ تعاون کے نتیجےمیں ترک فوج  کی تمام ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی حتی دوست ممالک بھی اس سے مستفید ہو سکیں گے۔

بعد ازاں صدر ایردوان نے ترک فوجیوں کے ہمراہ روزہ افطار کیا  جس میں وزیر دفاع خلوصی آقار بھی موجود تھے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں