عالمی شہرت یافتہ ہدایتکار گائے رچی ترکی سے بے حد متاثر

مشہور ہدایتکار گائے رچی اور برطانوی اداکار جیسن اسٹیٹم کی  فلم  فائیو آئیز  کی فلمبندی کا آغاز  انطالیہ میں  21 جنوری کو ہوا

1603709
عالمی شہرت یافتہ ہدایتکار گائے رچی ترکی سے بے حد متاثر
Guy Ritchie.jpg
Guy Ritchie.jpg
Guy Ritchie.jpg
Guy Ritchie.jpg

ترکی میں  فلم بنانے میں مصروف کے ہدایت کار اور سینریو   رائٹر گائے رچی  نے  سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ ترکی سے بڑے متاثر ہیں  اور انہوں نے ترکی میں دو ماہ کی فلمبندی کے بعد پوری فلم ہی کو ترکی میں فلمانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مشہور ہدایتکار گائے رچی اور برطانوی اداکار جیسن اسٹیٹم کی  فلم  فائیو آئیز  کی فلمبندی کا آغاز  انطالیہ میں  21 جنوری کو ہوا ۔

ایکسپو ایریا  جسے  بہت بڑے سیٹ کی شکل دی جاچکی ہے کے علاوہ   قلعے اچی  اور جمہورت میدان میں بھی اس کی شوٹنگ  ہو رہی ہے۔

فلم کے ہدایتکار اور سینریواسٹ  گائے رچی اور ان کی اہلیہ جیکی آئسلی نےآیا  صوفیہ مسجد اور توپ کاپی محل کا  بھی دورہ کیا۔

گائی رچی نے ، ترکی  سے متاثر ہونے سے متعلق اپنے سوشل میڈیا پر  بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ  "ترکی میرے لیے ایک الہام کو وسیلہ ہے۔عمدہ کھانا ، خوبصورت  ملک ، ہوٹل اور لوگ ...  دو ماہ کے قیام کے بعد یہاں پر ہی پوری فلم کی فلمبندی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گائے رچی نے سوشل میڈیا پر  اپنی، اپنی  اہلیہ اور بچوں کی تصاویر کو بھی شئیر کیا ہے۔



متعللقہ خبریں