ترک ۔اطالوی مشترکہ آپریشن،القائدہ کا اہم رکن شام سے گرفتار

شام اور عراق میں دہشتگرد تنظیم القائدہ اوراس کی ذیلی شاخوں سے وابستہ ایک اطالوی شہری کو ترک و اطالوی حکام  کی مدد  سے  گرفتار کرتےہوئے  اٹلی روانہ کر دیا گیا

1568077
ترک ۔اطالوی مشترکہ آپریشن،القائدہ کا اہم رکن شام سے گرفتار

شام اور عراق میں دہشتگرد تنظیم القائدہ اوراس کی ذیلی شاخوں سے وابستہ ایک اطالوی شہری کو ترک و اطالوی حکام  کی مدد  سے  گرفتار کرتےہوئے  اٹلی روانہ کر دیا گیا ۔

 اطالوی خبر ایجنسی انسا کے مطابق، چوبیس سالہ اطالوی شہری  سن 2014میں مشرق وسطی آیا تھا جہاں اس نے  شام اور عراق میں القائدہ سے وابستہ گروہوں میں شمولیت اختیار کی تھی جس پر  اس کے خلاف عالمی عدالتوں نے  گرفتاری کا حکم نامہ جاری کیا تھا۔

بتایا گیاہے کہ ترک  اور اطالوی حکام نے اس شخص کو شامی شہر ادلب سے گرفتار کیا جسے  ترک ضلع حاتائے میں اطالوی حکام کے حوالے کر دیا گیا ۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ  اس شخص کی بیوی ترک ہے جس سے اس کے تین بچے بھی ہیں جو کہ ترکی میِں مقیم ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں