باہمی احترام کی بنیاد پر ترکی سے تعلقات معمول پر چاہتے ہیں: عرب امارات

متحدہ عرب امارات  کے وزیر امور خارجہ انور قرقاش نے کہا ہے کہ ہم  باہمی احترام کے تحت ترکی سے تعلقات کو معمول پر لانا چاہتے ہیں

1561034
باہمی احترام کی بنیاد پر ترکی سے تعلقات معمول پر چاہتے ہیں: عرب امارات

 متحدہ عرب امارات  کے وزیر امور خارجہ انور قرقاش نے کہا ہے کہ ہم  باہمی احترام کے تحت ترکی سے تعلقات کو معمول پر لانا چاہتے ہیں۔

 انور قرقاش نے  اسکائی نیوز ٹی وی پر اپنی ایک گفتگو کے دوران  ترکی کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے کہا  کہ ترکی کے ساتھ ہمارا کوئی مسئلہ نہیں ہے اور ہم چاہتےہیں کہ یہ تعلقات باہمی احترام کی بنیاد پر معمول پر آ جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  حالیہ دنوں میں یورپی یونین سے متعلق ترکی کے بیانات امید افزا ہیں اور ترکی مشرق وسطی  کے ممالک کا نمایاں تجارتی شراکت دار بھِی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں