برطانیہ۔ ڈنمارک، ہالینڈ اور جنوبی افریقہ سے ترکی کو پروازیں معظل

کورونا   کی ساخت میں تبدیلی آنے کے  ساتھ برطانیہ میں پھیلاؤ کی رفتار میں اضافے کا اعلان

1548892
برطانیہ۔ ڈنمارک، ہالینڈ اور جنوبی افریقہ سے ترکی کو پروازیں معظل

برطانیہ، ڈنمارک، ہالینڈ اور جنوبی افریقہ سے  ترکی کو پروازیں عبوری طور پر معطل  کر دی گئی ہیں۔

وزیر صحت فخرالدین قوجا نے  ٹویٹر بیان میں لکھا ہے کہ کورونا   کی ساخت میں تبدیلی آنے کے  ساتھ برطانیہ میں پھیلاؤ کی رفتار میں اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔ صدر رجب طیب ایردوان کی ہدایت اور وزارت انفرا سٹرکچر و مواصلات کی تدابیر کے تحت برطانیہ، ڈنمارک، ہالینڈ اور جنوبی افریقہ سے ہمارے ملک  کو پروازوں کو عبوری طور پر معطل کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ان تدابیر کے دائرہ کار میں اسوقت سفر میں ہونے والے تمام تر مسافروں کا کورونا ٹیسٹ کیا جائیگا اور قرنطینہ اصولوں پر عمل درآمد کیا جائیگا۔

خیال رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے  برطانیہ میں تعین کردہ  کورونا وائرس کی تغیر شدہ ساخت کا ہالینڈ ، ڈنمارک اور آسڑیلیا میں بھی مشاہدہ ہونے کی اطلاع دی تھی۔

 

 

 



متعللقہ خبریں