دنیا کی 1ارب 900ملین مسلم آبادی کی اکثریت نفرت کی شکار ہے:ایردوان

صدر ایردوان نے کہا کہ مذہب اسلام کی طرف رغبت میں قابل گراں اضافہ ہوا ہے لیکن اس کے باوجودمسلمانوں کو ہمیشہ سے نفرت، حقارت ، غلامی  اور خانہ جنگیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

1521443
دنیا کی 1ارب 900ملین مسلم آبادی کی اکثریت نفرت کی شکار ہے:ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے دو روز قبل  ویانا میں ہوئے دہشتگرد حملے کی  شدید مذمت کی ہے ۔

 صدر نے کابینہ اجلاس کے بعد  اپنے بیان میں ویانا میں ہوئے خون ریز دہشتگردانہ حملے کی مذمت کی اور ان کے پس پردہ ذمے داروں کی حوصلہ شکنی کرنے کا  مطالبہ کرتےہوئے آسٹریائی عوام سے   دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک میں سے بعض   پر مذہب اسلام کی تشکیل نو کی خام خیالی کا بھوت سوار ہے جنہیں روکنے کی ضرورت ہے ،  آج کی دنیا میں دو ارب  چار سو ملین مسیحی، ایک ارب نو سو ملین مسلمان،ایک ارب آٹھ سو ملین ہندو ،بدھ مت  اور دیگر مذاہب  کے  پیروکار بستے ہیں۔

انہوں نے  بتایا کہ ستر سال قبل کے مقابلے میں اگر دیکھا جائے  تو مذہب اسلام کی طرف رغبت میں قابل گراں اضافہ ہوا ہے،یورپ کے کئی ایسے ممالک میں اب مسلمانوں کی آبادی دس فیصد سے زیادہ ہے جہاں  یہ تناسب نہ ہونے کے برابر تھا ، اسی طرح افریقہ سے جنوب مشرقی ایشیا  اور امریکہ سے آسٹریلیا  کے وسیع و عریض علاقوں میں اسلام کے پھیلاو میں بھی نمایاں اضافہ ہوا۔

صدر ایردوان نے افسوس کے ساتھ کہا کہ ان تمام  عوامل کے باوجود مسلمانوں کو ہمیشہ سے نفرت، حقارت ، غلامی  اور خانہ جنگیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں