ترکی: اراکین حکومت کی طرف سے ویانا حملے کی مذمت

دہشت گردی پوری انسانیت کی مشترکہ دشمن ہے۔ اس بلا کے خلاف ایک مخلصانہ بین الاقوامی اتحاد کی ضرورت ہے۔اس مشکل گھڑی میں ہم آسٹریا کے عوام کے ساتھ ہیں: وزیر خارجہ میولود چاوش اولو

1520801
ترکی: اراکین حکومت کی طرف سے ویانا حملے کی مذمت

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

چاوش اولو نے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردی نے ویانا میں ایک دفعہ پھر اپنا تاریک چہرہ دکھایا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ" دہشت گردی پوری انسانیت کی مشترکہ دشمن ہے۔ اس بلا کے خلاف ایک مخلصانہ بین الاقوامی تعاون و اتحاد  کی ضرورت  ہے۔اس مشکل گھڑی میں ہم آسٹریا کے عوام کے ساتھ ہیں"۔

ترکی کے صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے بھی ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ " ہم ویانا  میں کئے گئے دہشت گردانہ حملے کی شدت سے مذمت کرتے  اور حملے میں ہلاک ہونے والوں کے عزیز و اقارب سے اظہارِ تعزیت کرتے ہیں۔ ہم ہر طرح کی دہشت گردی کے خلاف آسٹریا کے ساتھ ہیں ۔ دہشت گردی  کی بلا کے خلاف ہماری جدوجہد پورے عزم کے ساتھ جاری رہے گی"۔

صدارتی دفتر محکمہ مواصلات کے سربراہ فخر الدین آلتن نے بھی سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ " میں ویانا میں دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔حملے میں ہلاک ہونے والوں کے عزیز واقارب سے اظہارِ تعزیت کرتا اور زخمیوں کی فوری صحتیابی کا متمنی ہوں۔ترکی دہشت گردی کے مقابل آسٹریا کے عوام کے ساتھ ہے۔ ہم آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں"۔



متعللقہ خبریں