آرمینیا کی پشت پناہی کرنے تک مسئلہ قارا باغ کا حل نا ممکن ہے، ترک اسپیکر اسمبلی

ترک اسپیکرِ اسمبلی  مصطفی  شین توپ نے آذربائیجان کی قومی اسمبلی سے خطاب کیا

1512436
آرمینیا کی پشت پناہی کرنے تک مسئلہ قارا باغ کا حل نا ممکن ہے، ترک اسپیکر اسمبلی

 

ترکی نے اطلاع دی ہے کہ قفقاز میں عدم حل ، آرمینیا کے پہاڑی قاراباغ اور گرد و نواح کے علاقے پر قبضے  کو ختم کرنے تک جاری رہے گا۔

ترک اسپیکرِ اسمبلی  مصطفی  شین توپ نے آذربائیجان کی قومی اسمبلی سے خطاب کیا۔

اس دوران اسپیکر نے کہا کہ’’ مسئلہ قاراباغ  کاگزشتہ 30 برسوں سے حل  تلاش نہ کر سکنے والے یورپی سلامتی و تعاون تنظیم کے منسک گروپ کی دماغی موت  ہو چکی ہے، ترکی ابتک کی طرح آئندہ بھی پیارے آذری بھائیوں کے شانہ بشانہ ہونے کے عمل کو جاری رکھے گا۔‘‘

آرمینیا کے سول  معصوم انسانوں کے قتل کو سرکاری پالیسیوں   کی حیثیت دینے کا ذکر کرنے والے شین توپ نے بتایا کہ یہ ڈاکو حکومت حملوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ آذری فوج کی طاقت کے سامنے لا چار ہونے والی آرمینی فوج میدان ِ جنگ سے راہِ فرار اختیار کرنے کے وقت شہریوں کو قتل کر رہی ہے۔ جو کہ کھلم کھلا ایک جنگی جرم ہے۔ تو پھر ہمیں دنیا سے دریافت کرنا ہوگا اگر آپس اس غیر انسانی فعل پر لعنت و ملامت نہیں بھیجیں گے  تو کس پر لعنت بھیجیں گے؟

انہوں نے خبردار کیا ہے کہ آرمینیا کی پشت پناہی کرنے تک قفقاز کے تمام تر ممالک   خطرے سے باہر نہیں رہیں گے۔ لہذا ا س ملک سے تعاون کو ختم کرنا لازم و ملزوم ہے۔



متعللقہ خبریں