ترک اسلحہ سازی کی صنعت ہمارے لیے مثال ہے: اوروسکی

یوکرین کے نائب وزیراعظم اور اسٹریٹیجیک صنعتی امور کے وزیر اولیگ اوروسکی  نے  کہا ہے کہ اسلحہ سازی کے شعبے میں ترکی  کی محنت و عزم سے ہم کافی متاثر ہیں۔

1483944
ترک اسلحہ سازی کی صنعت ہمارے لیے مثال ہے: اوروسکی

یوکرین کے نائب وزیراعظم اور اسٹریٹیجک صنعتی امور کے وزیر اولیگ اوروسکی  نے  کہا ہے کہ اسلحہ سازی کے شعبے میں ترکی  کی محنت و عزم سے ہم کافی متاثر ہیں۔

 اوروسکی نے  خبر ایجنسی  یوکرین فورم سے گفتگوکے دوران کہا کہ گزشتہ 15 سال کے مقابلے میں ترکی کی اسلحہ سازی کی صنعت کافی بہتر مقام پر ہےجس سے ہمیں بھی سیکھنے کو مل رہا ہے، ترکی میں دفاعی صنعت کا شعبہ سرکاری و نجی اداروں کے درمیان  یکساں حقوق اور امکانات کا حامل ہے جبکہ ہم  ترکی  کی محنت و عزم سے کافی متاثر ہوئے ہیں۔

 اوروسکی  نے کہا کہ  ترکی  ڈرون طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کی تیاری میں کامیاب ہو چکا ہے جو کہ ترک  اعلی حکام کی  اجتماعی حکمت عملی کا منہ بولتا  ثبوت ہے۔

 واضح رہے کہ  اوروسکی کی زیر قیادت ایک یوکرینی وفد نے گزشتہ دنوں  ترکی کا 3 روزہ دورہ کیا تھا۔

 

 

 



متعللقہ خبریں