بیروت دھماکہ:ترک سیاسی شخصیات کے تعزیتی پیغامات

صدر ایردوان سمیت دیگر حکومتی عہدےداران نے بیروت میں ہوئے دھماکے پر تعزیت اور دلی افسوس کا اظہار کرتےہوئے لبنان کو مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے

1467241
بیروت دھماکہ:ترک سیاسی شخصیات کے تعزیتی پیغامات

صدر رجب طیب ایردوان نے  بیروت میں  دھماکے کے نتیجے میں درجنوں جانوں کے ضیاں پر لبنانی صدر میشال عون  سے ٹیلیفون پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

 صدر ایردوان نے  اس دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کے لیے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلیے دعا کی اور لبنانی ہم منصب کو ترکی کی طرف سے  ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کا یقین دلایا ۔

  ترک پارلیمانی اسپیکر  مصطفی شان توپ نے بھی  ٹویٹر  پر اپنے تعزیتی پیغام میں  کہا کہ   دھماکہ خیز مواد کےپھٹنے سے ہوئی ہلاکتوں پر مجھے دلی افسوس ہوا ہے اور ہم لبنانی عوام کے ساتھ ہیں۔

 نائب صدر فواد اوکتائے نے بھی اپنے تعزیتی پیغام میں  لبنانی عوام  سے اظہار یک جہتی کرتےہوئے انہیں پر قسم کی مدد کا یقین دلایا ۔

 وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے بیروت میں ہوئے دھماکے پر  ٹویٹر کے ذریعے  عربی،انگریزی  اور ترکی زبانوں میں تعزیتی پیغام جاری کرتےہوئے کہا کہ اس واقعے میں ہلاک ہونے والوں کے لیے  ہم دعائے مغفرت  کرنے سمیت لبنان کی برادر عوام  کے  ساتھ یک جہتی کا اظہار کرتےہوئے انہں ہر قسم کا تعاون فراہم کرنے کےلیے تیار ہیں۔

 



متعللقہ خبریں